உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND VS PAK: وسیم اکرم کا بڑا بیان، کہا : وراٹ ۔ روہت سے ڈر نہیں... ہندوستان کا یہ بلے باز خطرناک

    IND vs PAK: وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کا کردیا انتخاب، ہندوستان کے خلاف میچ میں اتریں گے یہ 11 کھلاڑی! (Pc- BCCI)

    IND vs PAK: وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کا کردیا انتخاب، ہندوستان کے خلاف میچ میں اتریں گے یہ 11 کھلاڑی! (Pc- BCCI)

    IND vs PAK: ایشیا کپ 2022 کا آغاز 27 اگست سے ہونے جا رہا ہے۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ اس میچ میں سب کی نظریں کافی عرصے سے خراب فارم سے پریشان وراٹ کوہلی اور ہندوستانی کپتان روہت شرما پر ٹکی ہوں گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | islamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 کا آغاز 27 اگست سے ہونے جا رہا ہے۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ اس میچ میں سب کی نظریں کافی عرصے سے خراب فارم سے پریشان وراٹ کوہلی اور ہندوستانی کپتان روہت شرما پر ٹکی ہوں گی ۔ اس درمیان پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم نے پاکستان کے لئے وراٹ اور روہت کو نہیں بلکہ سوریہ کمار یادو کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں روہت، وراٹ اور راہل کی ہر طرف چرچا ہے، لیکن وسیم اکرم کے پسندیدہ کھلاڑی سوریہ کمار یادو ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وسیم اکرم نے کھول دی پاکستان کی پول، ہندوستان کو بتادی اپنی ٹیم کی بڑی کمی


      سوریہ کمار یادو نے اپنا ٹی 20 ڈیبیو مارچ 2021 میں انگلینڈ کے خلاف نریندر مودی اسٹیڈیم میں کیا تھا، تب سے وہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ جب وہ کولکاتہ نائٹ رائیڈر سے وابستہ تھے تو انہوں نے سوریہ کمار یادو کے ساتھ کام کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت شاندار کھلاڑی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی ٹیم میں لوٹا رفتار کا سوداگر، ICC لگا چکا ہے پابندی، 155 کلو میٹر کی ہے رفتار


      پاکستان کے سابق کپتان، سوریہ کمار یادو کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی ٹیم کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوریہ کے آنے سے ہندوستانی ٹیم کافی مضبوط ہو گئی ہے۔ سوریہ کمار یادو اسپن یا تیز گیند بازوں کے خلاف جارحانہ کھلاڑی ہیں۔

      قابل ذکر ہے کہ سوریہ کمار یادو نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں کل 23 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 5 نصف سنچریاں اور انگلینڈ کے خلاف 1 سنچری اسکور کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: