உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: ہاردک پانڈیا نے دنیش کارتک کے ساتھ کی ایسی حرکت، فینس کا پھوٹا غصہ، کوچ نہرا نے بھی لگائی کلاس

    IND vs SA: ہاردک پانڈیا نے دنیش کارتک کے ساتھ کی ایسی حرکت، فینس کا پھوٹا غصہ، کوچ نہرا نے بھی لگائی کلاس (PC-BCCI Twitter)

    IND vs SA: ہاردک پانڈیا نے دنیش کارتک کے ساتھ کی ایسی حرکت، فینس کا پھوٹا غصہ، کوچ نہرا نے بھی لگائی کلاس (PC-BCCI Twitter)

    IND vs SA, 1st T20: شائقین ہاردک کو تیز رفتار انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوئے، لیکن ہندوستانی اننگز کے آخری اوور میں انہوں نے دنیش کارتک کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی، جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر فینس کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہاردک پانڈیا اور دنیش کارتک کی طویل عرصے کے بعد ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ دونوں کو دہلی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ ہاردک نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور آئی پی ایل 2022 کے انداز میں ہی بلے بازی کی۔ ہاردک نے 250 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 12 گیندوں میں ناٹ آوٹ 31 رن بنائے اور ٹیم انڈیا کو 200 رنز کے پار پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شائقین ہاردک کو تیز رفتار انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوئے، لیکن ہندوستانی اننگز کے آخری اوور میں انہوں نے دنیش کارتک کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی، جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر فینس کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ریشبھ پنت نے میدان پر اترتے ہی توڑا دھونی کا ریکارڈ، کوہلی بھی چھوٹ گئے پیچھے


      دراصل ہندوستانی اننگز کے آخری اوور میں ریشبھ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد دنیش کارتک بیٹنگ کے لیے آئے۔ اینریک نورکھیا یہ اوور ڈال رہے تھے۔ کارتک پہلی گیند پر کوئی رن نہیں بنا سکے۔ انہوں نے دوسری گیند مڈ وکٹ کی طرف کھیلی اور اپنا کھاتہ کھولا ۔ اب پانڈیا اسٹرائیک پر آگئے تھے۔ انہوں نے نورکھیا کی چوتھی گیند پر لانگ آف پر چھکا لگایا۔


      نورکھیا کی اگلی گیند پر ہاردک نے مڈ وکٹ کی طرف شاٹ کھیلا۔ لیکن وہ رن لینے کے لیے نہیں دوڑے اور اس کی وجہ سے کارتک کو اسٹرائیک نہیں مل سکی، جبکہ اس گیند پر ایک رن آسانی سے بن سکتا تھا۔ ہاردک نے آخری گیند پر دو رن لیے۔ اس طرح ہندوستان نے 20 اوورز میں 211 رنز بنائے۔ کارتک اس اوور میں صرف 2 گیندیں ہی کھیل سکے۔



       

      یہ بھی پڑھئے : ریشبھ پنت بنے ٹیم انڈیا کے کپتان تو گرل فرینڈ ایشا نیگی نے لکھا خاص پیغام


      ہاردک کی اس حرکت پر ان کی آئی پی ایل ٹیم کے کوچ آشیش نہرا بھی ناراض تھے۔ انہوں نے کرک بز کو بتایا کہ انہیں پہلا رن لینا چاہئے تھا۔ دنیش کارتک دوسرے اینڈ پر تھے، میں نہیں۔ اس کے ساتھ ہی فینس نے بھی اس آل راؤنڈر کو سوشل میڈیا پر بہت کچھ سنا ڈالا۔

      بتادیں کہ ہندوستان کے لیے 211 رنز بھی ناکافی ثابت ہوئے اور راسی وین ڈیر ڈوسین اور ڈیوڈ ملر کی جوڑی نے یہ ہدف 5 گیندیں باقی رہتے ہوئے ہی حاصل کر لیا۔ راسی نے 46 گیندوں میں ناٹ آوٹ 75 اور ملر نے 31 گیندوں میں 64 رنز بنائے۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستان کا لگاتار 13 ٹی ٹوینٹی جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی 12 جون کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: