உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs South Africa : کوہلی ۔ دھون نہیں دلا سکے جیت، ہندوستان کو پہلے ون ڈے میں ملی شکست

    India vs South Africa 2022 1st ODI : جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں چار وکٹ پر 296 رن کا مضبوط اسکور بنایا، جبکہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 265 رنز ہی بنا سکی۔

    • Share this:
      پارل : کپتان ٹیمبا باوما (110) اور ریسی وان ڈیر ڈوسین (ناٹ آؤٹ 129) کی شاندار سنچریوں اور ان کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 204 رن کی بہترین شراکت داری کی بدولت بدھ کو جنوبی افریقہ نے ہندوستان (India vs South Africa) کو پہلے ون ڈے میں 31 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں چار وکٹ پر 296 رن کا مضبوط اسکور بنایا، جبکہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 265 رنز ہی بنا سکی۔

      ہدف کے تعاقب میں اتری ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا کے راہل کے طور پر 46 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ کپتان راہل 12 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد شیکھر دھون (Shikhar Dhawan) اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli)  نے شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم 79 رن بناکر شیکھر دھون آوٹ ہوگئے ۔ دوسری طرف وراٹ کوہلی نے بھی اپنی نصف سنچری پوری کی اور وہ 51 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ کوہلی کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم لڑکھڑائی گئی ۔ ریشبھ پنت 16 رن ، سریش ایئر 17 رن ، وینکٹیش ایئر و رن اور روی چندرن اشون سات رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔

      تاہم کے اس بعد شاردل ٹھاکر نے شاندار اننگز کھیلی اور انہوں نے 43 گیندوں پر پانچ چوکے اور ایک چھکا کی مدد سے 50 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے ۔ دوسری طرف جسپریت بمراہ بھی 14 رن بناکر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے ۔

      وہیں جنوبی افریقہ کی طرف سے کوئنٹن ڈی کاک نے 27 رن ، ملان نے چھ رن ، ٹیمبا بہوما نے 110 رن ، ایڈن مارکرم نے چار رن ، راسی وین ڈیر ڈوسین نے 129 رن اور ڈیوڈ ملر نے دو رن بنائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: