உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ind vs SA T20: پھر زخمی ہوئے جسپریت بمراہ، ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی سے باہر

    Ind vs SA T20: پھر زخمی ہوئے جسپریت بمراہ، ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی سے باہر ۔ تصویر : ٹویٹر پیج

    Ind vs SA T20: پھر زخمی ہوئے جسپریت بمراہ، ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی سے باہر ۔ تصویر : ٹویٹر پیج

    Ind vs SA T20: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے حال ہی میں چوٹ کے بعد ٹیم میں واپسی کی تھی ۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے والے اس کھلاڑی کو دوبارہ سے چوٹ لگ گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے حال ہی میں چوٹ کے بعد ٹیم میں واپسی کی تھی ۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے والے اس کھلاڑی کو دوبارہ سے چوٹ لگ گئی ہے ۔ ان کی چوٹ کی خبر بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ سے ٹھیک پہلے شیئر کی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND v PAK سیریز پر ای سی بی کے بعد آئس لینڈ کرکٹ کا آیا دلچسپ بیان، دیا یہ خاص آفر


      آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے لئے تشویش کی بات سامنے آئی ہے۔ مکمل فٹ ہو کر میدان میں واپسی کرنے والے ٹیم کے اہم گیند باز بمراہ ایک بار پھر زخمی ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں ان کے بغیر اتری ہے ۔ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے بی سی سی آئی نے یہ جانکاری دی۔ بتایا گیا کہ بمراہ پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے اور وہ پہلے ٹی ٹوینٹی سے باہر ہو گئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع کی کورونا رپورٹ آئی نگیٹو، BCCI کے ٹیم اعلان سے ایک گھنٹے بعد آئی 'اچھی خبر'


      بدھ کو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹوینٹی میچ سے پہلے بی سی سی آئی نے بتایا کہ جسپریت بمراہ نے منگل کے پریکٹس سیشن کے دوران پیٹھ میں درد کی شکایت کی تھی ۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ سے باہر ہوچکے ہیں۔

      بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف واپسی کی تھی، لیکن انہیں پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا تھا ۔ وہ دوسرے اور تیسرے میچ میں کھیلنے اترے تھے، لیکن ان کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی تھی ۔ صرف دو میچ کھیلنے کے بعد اب وہ ایک مرتبہ پھر فٹنس کے ساتھ جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے یہ بات پریشان کرنے والی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: