உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: ٹیم انڈیا کی ساوتھ افریقہ کے خلاف لگاتار ساتویں ہار، کلاسین اور باووما نے لوٹی محفل

    IND vs SA: ٹیم انڈیا کی ساوتھ افریقہ کے خلاف لگاتار ساتویں ہار، کلاسین اور باووما نے لوٹی محفل (PTI)

    IND vs SA: ٹیم انڈیا کی ساوتھ افریقہ کے خلاف لگاتار ساتویں ہار، کلاسین اور باووما نے لوٹی محفل (PTI)

    India vs South Africa 2nd T20i: ٹیم انڈیا کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس کے ساتھ مہمان ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    • Share this:
      کٹک : ٹیم انڈیا کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس کے ساتھ مہمان ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ یہ تینوں فارمیٹس میں ہندوستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی لگاتار 7ویں جیت ہے۔ اس میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوینٹی شامل ہیں۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 6 وکٹ پر 148 رن بنائے۔ کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہیں بنا سکا۔ شریس ایئر نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہینرک کلاسین نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 81 رنز بنائے۔ سیریز کا تیسرا میچ 14 جون کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

      ہدف کے تعاقب میں اتری جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں رہا ۔ بھونیشور کمار نے پہلے ہی اوور میں ریزا ہینڈرکس کو آؤٹ کردیا۔ انہوں نے 3 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔ بھونیشور کمار نے تیسرے اوور میں ڈوین پریٹوریئس کو بھی پویلین بھیج دیا ۔ انہوں نے 4 رنز بنائے۔ پہلے میچ میں شاندار نصف سنچری بنانے والے راسی وان ڈیر ڈوسین اس مرتبہ کوئی کمال نہیں کر سکے۔ وہ ایک رن بنا کر بھونیشور کمار کا تیسرا شکار بن گئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: PAK vs WI: پورن نے پہلی مرتبہ ون ڈے میں پورے ایک اوور ڈالے، رضوان سمیت چار کو بھیجا پویلین


      پاور پلے میں 3 وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان ٹیمبا باوما اور ہینرک کلاسن نے چوتھی وکٹ کے لیے 64 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا۔ باوما 30 گیندوں پر 35 رنز بنا کر یجویندر چہل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس دوران کلاسین نے 32 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ کلاسین 46 گیندوں پر 81 رنز بنا کر ہرشل پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 7 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ انہوں نے ملر کے ساتھ 51 رنز کی شراکت داری بھی کی ۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو ٹیم کو صرف 5 رنز درکار تھے۔ ملر نے 15 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 20 رنز بنائے۔ انہوں نے 1 چوکا اور 1 چھکا لگایا۔ پارنیل 1 رن بنا کر بھونیشور کا چوتھا شکار بنے۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دئے۔ چہل نے 4 اوورز میں 49 رنز دیے۔ جبکہ اکشر پٹیل نے 1 اوور میں 19 اور پانڈیا نے 3 اوور میں 31 رن لٹائے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: PAK vs WI: پاکستان کے بلے باز بنے نمبر 1 اور نمبر 2، ون ڈے کرکٹ میں مچایا کہرام


      اس سے پہلے ہندوستانی بلے بازوں کو جنوبی افریقہ کی گیندبازی کے خلاف کھیلنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے ٹیم 6 وکٹوں پر صرف 148 رنز ہی بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے شریس ایئر (40 رنز) ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ایشان کشن نے شروع میں کچھ بہترین شاٹس کھیلے۔ انہوں نے 21 گیندوں میں 34 رنز بنائے لیکن مڈل اوورز میں ٹیم رفتار کھو بیٹھی۔ فارم میں چل رہے فنشر دنیش کارتک کو اکشر پٹیل کے بعد نمبر 7 پر بھیجا گیا، جس کی وجہ سے ریشبھ پنت کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کے لیے چیزیں مزید مشکل ہوگئیں۔ کارتک نے 21 گیندوں میں 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 30 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ ہرشل پٹیل (12 رن) نے ان کا اچھا ساتھ دیا۔ دونوں نے آخری 3 اوورز میں 36 رنز بنائے ۔

      اس کے علاوہ ریتوراج گائیکواڑ نے ایک رن ، ریشبھ پنت نے پانچ رن، ہاردک پانڈیا نے نو رن اور اکشر پٹیل نے دس رن بنائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: