உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو دی پٹخنی، چہل کی اسپن گیندبازی کا نہیں تھا جواب

    IND vs SA: ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو دی پٹخنی، چہل کی اسپن گیندبازی کا نہیں تھا جواب (BCCI Twitter)

    IND vs SA: ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو دی پٹخنی، چہل کی اسپن گیندبازی کا نہیں تھا جواب (BCCI Twitter)

    IND vs SA 3rd T20i: ٹیم انڈیا کو آخر کار ٹی 20 سیریز میں پہلی جیت مل گئی ہے ۔ ٹیم نے منگل کو سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 48 رنز سے شکست دی ۔ جنوبی افریقی ٹیم شکست کے بعد بھی 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔

    • Share this:
      وشاکھاپٹنم : ٹیم انڈیا کو آخر کار ٹی 20 سیریز میں پہلی جیت مل گئی ہے ۔ ٹیم نے منگل کو سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 48 رنز سے شکست دی ۔ جنوبی افریقی ٹیم شکست کے بعد بھی 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ ریتوراج گائیکواڑ اور ایشان کشن نے نصف سنچریاں بنائیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 19.1 اوورز میں 131 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ لیگ اسپنر یجویندر چہل سیریز میں پہلی مرتبہ رنگ میں نظر آئے اور انہوں نے 3 وکٹیں لیں۔ تیز گیند باز ہرشل پٹیل نے بھی 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ چوتھا میچ 17 جون کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا ۔

      ہدف کے تعاقب کیلئے میدان پر اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلا جھٹکا چوتھے اوور میں لگا۔ اکشر پٹیل نے ٹیمبا باوما کو 8 رنز پر آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد ریزا ہینڈرکس 23 رنز بنا کر ہرشل پٹیل کا شکار بنے۔ راسی وین ڈور ڈوسین ایک رن بنانے کے بعد چہل کا شکار بن گئے۔ اس دوران پریٹوریئس 20 رنز بنا کر چہل کا دوسرا شکار بنے۔ ٹیم نے 71 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دئے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سری لنکا اور آسٹریلیا کے T20 میچ تین گیندوں پر گرے تین وکٹ، بنی انوکھی ہیٹ ٹرک


      5 وکٹیں گرنے کے بعد ساری ذمہ داری ہینرک کلاسین پر آ گئی۔ انہوں نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 81 رنز بنائے تھے، لیکن وہ 24 گیندوں پر 29 رنز بنانے کے بعد چہل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملر 3 رنز بنانے کے بعد ہرشل پٹیل کا شکار بنے۔ وین پارنیل نے ناٹ آوٹ 33 رنز بنا کر اسکور کو 130 رنز سے آگے بڑھا دیا۔ بھونیشور کمار اور اکشر پٹیل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا نے دنیش کارتک کے ساتھ کی ایسی حرکت، فینس کا پھوٹا غصہ


      اس سے پہلے ہندوستان نے سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڑ اور ایشان کشن کی نصف سنچریوں کی مدد سے 179 رنز بنائے۔ پہلے دو میچوں میں فلاپ رہنے والے گائیکواڑ نے 35 گیندوں میں 57 رنز بنائے۔ یہ ان کے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی نصف سنچری ہے۔ کشن نے 35 گیندوں میں 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کی سیریز کی دوسری نصف سنچری ہے۔ تاہم جنوبی افریقہ نے آخر میں شاندار گیند بازی کی اور ہندوستان کو 200 رنز تک نہیں پہنچنے دیا۔

      ہندوستانی ٹیم نے 13 ویں سے 17 ویں اوور میں 2 وکٹیں گنوائیں اور صرف 20 رنز ہی بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے آخری اوورس میں 21 گیندوں میں ناٹ آوٹ 31 رنز بنا کر ٹیم کو 180 کے قریب پہنچایا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: