IND vs SA: ٹیم انڈیا کا خواب رہ گیا ادھورا، پانچواں ٹی ٹوینٹی میچ رد، جنوبی افریقہ سے نہیں جیت سکے ہیں سیریز
IND vs SA: ٹیم انڈیا کا خواب رہ گیا ادھورا، پانچواں ٹی ٹوینٹی میچ رد، جنوبی افریقہ سے نہیں جیت سکے ہیں سیریز (AP)
IND vs SA 5T20i: جنوبی افریقہ کے خلاف گھر پر ٹی 20 سیریز جیتنے کا ٹیم انڈیا کا خواب ادھورا رہ گیا ۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بارش کے باعث رد کر دیا گیا ہے ۔ اس طرح سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوگئی ہے ۔
بنگلورو: جنوبی افریقہ کے خلاف گھر پر ٹی 20 سیریز جیتنے کا ٹیم انڈیا کا خواب ادھورا رہ گیا ۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بارش کے باعث رد کر دیا گیا ہے ۔ اس طرح سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوگئی ہے ۔ ہندوستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ تیسری دوطرفہ سیریز تھی۔ 2 سیریز برابر رہی جب کہ ایک میں جنوبی افریقہ کو جیت ملی ہے ۔ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے کھیل بند ہونے تک ہندوستان نے 2 وکٹوں پر 28 رنز بنا لیے تھے۔ جنوبی افریقہ نے سیریز کے پہلے 2 میچ جیتے تھے۔ اس کے بعد اگلے دو میچ جیت کر ریشبھ پنت کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کی تھی ۔
اس سیریز سے پہلے ہندوستان میں 2015-16 میں کھیلی گئی 2 میچوں کی سیریز جنوبی افریقہ نے 2-0 سے جیتی تھی۔ پھر 2019-20 میں 2 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی ۔ اب 5 میچوں کی سیریز برابر پر ختم ہوئی ۔ تیز گیندباز بھونیشور کمار نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 4 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران اس کی اکنامی 6 کی رہی ۔ انہیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ ہندوستان کے سینئر کھلاڑیوں کو اس سیریز کے لیے آرام دیا گیا تھا۔ ایسے میں نوجوانوں کو اچھی کارکردگی دکھانے کا موقع ملا۔ ایشان کشن نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ وہ سیریز میں 200 رنز بنانے والے واحد بلے باز رہے ۔ انہوں نے 206 رنز بنائے۔ کوئی اور بلے باز 120 رنز کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکا۔ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسین 118 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ہندوستانی کھلاڑیوں کا گیند بازی میں بھی جلوہ رہا ۔ تیز گیند باز ہرشل پٹیل نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ بھونیشور کمار اور لیگ اسپنر یجویندر چہل دونوں نے 6-6 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تیز گیند باز ڈوین پریٹوریئس نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔