IND vs SA: ایم ایس دھونی کی ساوتھ افریقہ سیریز میں ہوئی انٹری، آل راونڈر نے کہا: ان کے جیسا...
IND vs SA: ایم ایس دھونی کی ساوتھ افریقہ سیریز میں ہوئی انٹری، آل راونڈر نے کہا: ان کے جیسا... (CSK Instagram)
India vs South Africa T20 Series: ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے تیاری کر رہے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ڈوین پریٹوریئس نے پیر کے روز کہا کہ وہ ایم ایس دھونی جیسی اسٹیمنا اور بھروسہ لانا چاہتے ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے تیاری کر رہے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ڈوین پریٹوریئس نے پیر کے روز کہا کہ وہ ایم ایس دھونی جیسی اسٹیمنا اور بھروسہ لانا چاہتے ہیں۔ ڈوین پریٹوریئس نے اس سال آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے ڈیبیو کیا۔ انہوں نے 6 میچوں میں 44 رنز بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ بھلے ہی انہیں بہت سے میچ کھیلنے کے مواقع نہیں ملے، لیکن انہوں نے کہا کہ دھونی کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز 9 جون سے شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ دہلی میں کھیلا جائے گا ۔
ڈوین پریٹوریئس نے کہا کہ میرا پہلا آئی پی ایل کھیلنا ایک اچھا تجربہ تھا۔ یہ ایک طویل عرصے سے میرا خواب تھا اور میں نے سی ایس کے جیسی کامیاب ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے موقع کا بھرپور لطف اٹھایا۔ ایک کھلاڑی کے طور پر کافی ذمہ داریاں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھونی کی کپتانی میں کھیلنے اور ان کے ساتھ بلے بازی کرنے میں بہت مزہ آیا۔ وہ ہندوستان میں ایک بہت بڑے برانڈ ہیں اور انہوں نے ہندوستانی کرکٹ کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ یہ سب دیکھنا ایک اچھا تجربہ رہا۔
پریٹوریئس نے کہا کہ میں نے ان سے سب سے بڑی بات جو سیکھی ہے وہ میدان پر پرسکون رہنا ہے۔ وہ کیسے خود پرسے دباؤ ہٹا کر گیند باز پر ڈال دیتے ہیں ۔ انہوں نے مجھے یہ محسوس کرایا کہ گیند باز دراصل ڈیتھ اوورز میں دباؤ میں ہوتے ہیں۔ دھونی بہت زیادہ پرجوش نہیں ہوتے ہیں اور ہمیشہ پر امید رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ میں بھی اپنے کھیل میں ان کے جیسی مستقل مزاجی اور اعتماد دیکھنا چاہتا ہوں ۔
ہندوستان کے خلاف سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کا سنہرا موقع ہوگا۔ اس کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے کمزور اور مضبوط پہلوؤں کو جاننے کا بھی موقع ملے گا۔ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔