உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: کے ایل راہل نے LIVE میچ میں کگیسو ربادا سے مانگی معافی، ایسے جیتا فینس کا دل ، دیکھئے ویڈیو

    India vs South Africa, 2nd Test : جنوبی افریقہ نے وانڈرس گراؤنڈ (IND vs SA) میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی اننگز کو 202 رنز پر سمیٹ دیا ۔ ان سب کے درمیان راہل نے لائیو میچ کے دوران کچھ ایسا کیا ، جس کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف ہو رہی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کے ایل راہل (KL Rahul) ہندوستانی کرکٹ میں کافی حد تک سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف (India vs South Africa) سنچورین ٹیسٹ میں 123 رنز بنانے کے بعد کے ایل راہل کو روہت شرما (Rohit Sharma) کی غیر موجودگی میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا کپتان بنایا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی راہل پیر کو جوہانسبرگ کے وانڈرس گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں ۔ دراصل  وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کمر کی تکلیف کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں ۔ ایسے میں ان کی جگہ کپتانی کی ذمہ داری راہل کو سونپی گئی ہے ۔ انہوں نے میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری بنائی ، لیکن وہ ایک اور وجہ سے شائقین کے دل جیت رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ۔

      جنوبی افریقہ نے وانڈرس گراؤنڈ (IND vs SA) میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی اننگز کو 202 رنز پر سمیٹ دیا ۔ ان سب کے درمیان راہل نے لائیو میچ کے دوران کچھ ایسا کیا ، جس کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف ہو رہی ہے ۔ دراصل میچ کے دوران راہل نے کریز پر موجود کگیسو ربادا سے معافی مانگی ، جس کے بعد ہر کوئی ان کو سلام کر رہا ہے ۔

      ہندوستان کی پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں کے ایل راہل کو امپائر کے سامنے ہاتھ رکھنے سے پہلے ربادا کو "سوری" کہتے ہوئے سنا گیا ۔ اس کی وجہ خود کو دیر سے کریز سے پیچھے کھینچنا تھا ۔ دراصل ربادا تقریباً اپنی ڈیلیوری اسٹرائیڈ میں تھے ۔ وہ اپنا رن اپ پورا کرچکے تھے ، لیکن راہل نے خود کو پیھچے کھینچ لیا ۔ جب انہوں نے ایسا کیا تو انہوں نے فوراً ربادا سے معافی مانگی اور کہا ’’سوری کے جی‘‘۔ راہل نے امپائر سے معافی مانگنے کیلئے بھی اپنا ہاتھ بھی اٹھایا ، جنہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ کوشش کرو اور تھوڑا جلدی کرو پلیز کے ایل ۔

      خیال رہے کہ میچ کی پہلی اننگز میں کپتان لوکیش راہل نے 50 رنز بنائے جبکہ روی چندرن اشون نے 46 رنز بنائے ۔ ہندوستان پہلی اننگز میں 202 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا تھا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن نے چار جبکہ اولیور اور کگیسو ربادا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: