IND vs SA: ہندوستان سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ ٹیم کو تگڑا جھٹکا ، ICC نے سنائی سزا
IND vs SA: ہندوستان سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ ٹیم کو تگڑا جھٹکا ، ICC نے سنائی سزا ۔ تصویر : AP
India vs South Africa ODI Series: ہندوستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ (India vs South Africa) پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ (India vs South Africa) پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ہفتہ کے روز کہا کہ ٹیمبا باوما کی کپتانی والی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم پھینکا ۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ نے یہ جرمانہ طے کیا ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق’’کھلاڑیوں اور سپورٹنگ ٹیم کے ارکان کیلئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق ہر اوور کی تاخیر پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا جاتا ہے ۔ باوما نے الزام کو قبول کر لیا، اس لئے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں ہوئی ۔
آن فیلڈ امپائرس ماریس ایراسمس اور ایڈرین ہولڈسٹاک کے علاوہ تھرڈ امپائر بونگانی جیلے اور چوتھے امپائر علاؤ الدین پالیکر نے جمعہ کو میچ کے بعد یہ الزامات لگائے تھے ۔ جنوبی افریقہ نے جمعہ کو یہ میچ سات وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے ۔
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ اتوار کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ۔ ہندوستانی کوچ راہل دراوڑ اور کپتان کے ایل راہل کی ساکھ آخری ون ڈے میں داؤ پر لگے گی ۔ ون ڈے سے پہلے ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز بھی 1-2 سے ہار چکی ہے ۔
ہندوستانی ٹیم آخری میچ جیت کر اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کرے گی ۔ ساتھ ہی افریقی کپتان باوما کا کہنا ہے کہ وہ کلین سویپ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔