IND vs SA: ریشبھ پنت بنے ٹیم انڈیا کے کپتان تو گرل فرینڈ ایشا نیگی نے لکھا خاص پیغام، کہی یہ بات

IND vs SA:  ایشا نیگی اور ریشبھ پنت کافی عرصے سے ریلیشن شپ میں ہیں اور ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں آئی پی ایل کے 15 ویں سیزن کے دوران، ایشا بھی دہلی کیپٹلس کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئی تھیں۔

  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے آغاز سے صرف ایک دن پہلے دوہرا جھٹکا لگا ۔ کپتانی سنبھالنے کے لیے تیار کے ایل راہل اور چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو چوٹ کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہوگئے۔ ایسے میں وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کو ٹیم انڈیا کی کمان سونپی گئی ۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز آج جمعرات یعنی 9 جون سے ہوگیا ہے۔ پہلا میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے : Pak کیلئے اچھی خبر، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے کھلاڑی کو ملی دوبارہ گیند بازی کی اجازت

    ریشبھ پنت کے کپتان بننے پر ان کی گرل فرینڈ ایشا نیگی نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک میسیج پوسٹ کیا جس میں انہوں نے انگریزی میں صرف 3 الفاظ لکھے۔ اس نے لکھا : تھینک فل، گریٹ فل، بلیسڈ۔ انہوں نے اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور اپنے جذبات کو بتانے کی کوشش کی۔

    یہ بھی پڑھئے : ریشبھ پنت نے میدان پر اترتے ہی توڑا دھونی کا ریکارڈ، کوہلی بھی چھوٹ گئے پیچھے

    بتادیں کہ ایشا نیگی اور ریشبھ پنت کافی عرصے سے ریلیشن شپ میں ہیں اور ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں آئی پی ایل کے 15 ویں سیزن کے دوران، ایشا بھی دہلی کیپٹلس کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئی تھیں۔ ریشبھ پنت آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کی قیادت کر رہے تھے۔

    دریں اثنا کپتانی ملنے کے بعد ریشبھ پنت نے بدھ کو کہا کہ انہیں خود یہ خبر ایک گھنٹہ پہلے ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا احساس ہے، حالانکہ یہ ذمہ داری اچھے حالات میں نہیں ملی ۔ مجھے بھی یہ خبر ایک گھنٹہ پہلے ہی ملی ، اس لیے میں اس وقت اس احساس سے گزر رہا ہوں۔ پنت گھریلو کرکٹ میں دہلی کی نمائندگی بھی کرتے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: