உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی نے لائیو میچ میں کیا کچھ ایسا .... جیت لیا لوگوں کا دل، دیکھئے وائرل ویڈیو

    وراٹ کوہلی نے لائیو میچ میں کیا کچھ ایسا .... جیت لیا لوگوں کا دل، دیکھئے وائرل ویڈیو (Kohli Twitter)

    وراٹ کوہلی نے لائیو میچ میں کیا کچھ ایسا .... جیت لیا لوگوں کا دل، دیکھئے وائرل ویڈیو (Kohli Twitter)

    IND vs SA T20I : جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک طرح سے رنز کے جشن والا میچ بن گیا ۔ در اصل دونوں ٹیموں نے مل کر 458 رنز بناڈالے اور صرف 6 وکٹیں گریں۔ ہندوستان نے پہلی مرتبہ اپنی سرزمیں پر جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      گوہاٹی : جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک طرح سے رنز کے جشن والا میچ بن گیا ۔ در اصل دونوں ٹیموں نے مل کر 458 رنز بناڈالے اور صرف 6 وکٹیں گریں۔ ہندوستان نے پہلی مرتبہ اپنی سرزمیں پر جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹوں پر 237 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں ڈیوڈ ملر اور کوئنٹن ڈی کاک (ناٹ آؤٹ 69) کے درمیان چوتھی وکٹ کے لئے 90 گیندوں پر 174 رنز کی اٹوٹ شراکت کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم تین وکٹوں پر 221 رنز ہی بنا سکی۔

      ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی اور ان کی اننگز کا آخری اوور تھا۔ کریز پر سابق کپتان وراٹ کوہلی اور دنیش کارتک موجود تھے، افریقہ کی جانب سے آخری اوور تیز گیند کگیسو ربادا لے کر آئے تھے ۔


      آخری چند اوورز میں کوہلی اور ڈی کے دونوں افریقی گیند بازوں کی جم کر خبریں لے رہے تھے، اس دوران کوہلی 49 رنز بناکر کھیل رہے تھے اور کارتک آئے ہی تھے اور اچھے ہاتھ دکھا رہے تھے۔ اسی درمیان کارتک بیچ کریز پر آئے اور وراٹ سے پوچھا: کیا آپ اپنی نصف سنچری مکمل کرنا چاہیں گے، میں اسٹرائیک دے دیتا ہوں ۔ اس پر کوہلی نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نہیں تم جاؤ، تم بہتر کھیل رہے ہو۔ ہندوستان کو مزید رنز کی ضرورت ہے اور وہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر پہنچ گئے ۔

      آخری اوور میں دنیش کارتک (7 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 17) نے کگیسو ربادا کے خلاف ایک چوکا اور پھر دو چھکے لگا کر ٹیم کے اسکور کو 237 تک پہنچا دیا۔ اب اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور لوگ کوہلی کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ کوہلی چاہتے تو اپنی نصف سنچری مکمل کر سکتے تھے، لیکن انہوں نے ٹیم کی خاطر ایسا نہیں کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: