உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: ہندوستانی کرکٹ کا 89 سال کا سب سے شاندارہ لمحہ، جو کوہلی بریگیڈنے 2021 میں کردکھایا

    India vs South Africa First Test:  ٹیم انڈیا (Team India)  نے جنوبی افریقہ کے دورے کی شاندار شروعات کی ہے۔ پہلے ٹیسٹ (India vs South Africa) میں ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی ۔

    India vs South Africa First Test: ٹیم انڈیا (Team India) نے جنوبی افریقہ کے دورے کی شاندار شروعات کی ہے۔ پہلے ٹیسٹ (India vs South Africa) میں ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی ۔

    India vs South Africa First Test: ٹیم انڈیا (Team India) نے جنوبی افریقہ کے دورے کی شاندار شروعات کی ہے۔ پہلے ٹیسٹ (India vs South Africa) میں ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی ۔

    • Share this:
      سنچورین : ٹیم انڈیا (Team India)  نے جنوبی افریقہ کے دورے کی شاندار شروعات کی ہے۔ پہلے ٹیسٹ (India vs South Africa) میں ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی ۔ جمعرات کو میچ کے پانچویں اور آخری دن 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افریقہ کی ٹیم 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ اب ٹیم کے پاس جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بھی موقع ہے ۔ بطور کوچ راہل دڑاور کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ ایسے میں وہ بھی تاریخ رقم کرنا چاہیں گے ۔

      جنوبی افریقہ کے علاوہ ٹیم انڈیا نے اس سال آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بھی ٹیسٹ میچ جیتے ہیں ۔ ٹیم نے یہ کارنامہ صرف دوسری مرتبہ انجام دیا ہے ۔ اس سے قبل 2018 میں بھی ٹیم نے ایسا کیا تھا ۔ اس وقت ٹیم نے آسٹریلیا میں 2 ٹیسٹ جیتے تھے۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں ایک ایک ٹیسٹ میچ جیتا تھا ۔ 2021 کی بات کی جائے تو ٹیم نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ایک ایک ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔ انگلینڈ میں ٹیم 2 ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب رہی تھی ۔ لیکن 2021 اس معنی میں پہلا موقع ہے جب ٹیم آسٹریلیا میں سیریز جیتنے میں کامیاب رہی ۔ جبکہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ 2018 میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں ٹیم انڈیا کو سیریز میں ہار ملی تھی ۔ اس لے 2021 کی جیت کو ہندوستانی کرکٹ کی 89 سالہ تاریخ کا سب سے شاندار لمحہ کہا جا سکتا ہے ۔

      ٹیم نے جنوری میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ جیتا تھا ۔ ٹیم برسبین میں کھیلا گیا میچ 3 وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب رہی تھی ۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 369 رنز کے جواب میں ہندوستان نے 336 رنز بنائے تھے ۔ آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ اس طرح ہندوستان کو 328 رنز کا ہدف ملا ۔ ریشبھ پنت کے ناقابل شکست 89 رنز کی بدولت ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

      اس کے بعد ٹیم نے اگست میں لارڈز میں انگلینڈ کو 151 رنز اور ستمبر میں اوول میں 157 رنز سے شکست دی۔ اب ٹیم نے 30 دسمبر کو سنچورین میں جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: