اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SL: کلدیپ یادو کی شاندار پرفارمنس پر یجویندر چہل ہوئے ٹرول، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    IND vs SL: کلدیپ یادو کی شاندار پرفارمنس پر یجویندر چہل ہوئے ٹرول، جانئے کیا ہے پورا معاملہ (YuzvendraChahal/Twitter)

    IND vs SL: کلدیپ یادو کی شاندار پرفارمنس پر یجویندر چہل ہوئے ٹرول، جانئے کیا ہے پورا معاملہ (YuzvendraChahal/Twitter)

    IND vs SL: کلدیپ کی شاندار گیند بازی کے ساتھ شائقین یجویندر چہل کو بھی کافی ٹرول کر رہے ہیں۔ ایسے میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہی ہے کہ آخر یجویندر چہل سے ایسی کون سی غلطی ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے وہ شائقین کے نشانے پر آگئے ہیں۔ تو آئیے آپ کو اس کے پیچھے کی کہانی بتاتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : کولکاتہ ون ڈے میں کلدیپ یادو کا جادو کام کر گیا اور انہوں نے سری لنکا کے تین اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ گوہاٹی میں ہندوستانی ٹیم کے لئے درد سر بننے والے کپتان داسن شناکا کو بھی کلدیپ یادو نے آوٹ کیا ۔ وہ صرف دو رنز بناکر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز کسل مینڈس اور چریت اسلنکا بھی کلدیپ کی اسپن کا سامنا نہیں کر سکے۔ ایسے میں اس چائنا مین گیند باز کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف ہو رہی ہے۔ شائقین کا ماننا ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں صرف کلدیپ کو جگہ دی جانی چاہئے۔

      کلدیپ کی شاندار گیند بازی کے ساتھ شائقین یجویندر چہل کو بھی کافی ٹرول کر رہے ہیں۔ ایسے میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہی ہے کہ آخر یجویندر چہل سے ایسی کون سی غلطی ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے وہ شائقین کے نشانے پر آگئے ہیں۔ تو آئیے آپ کو اس کے پیچھے کی کہانی بتاتے ہیں۔ دراصل آج کے میچ میں چہل کی جگہ کلدیپ یادو کو پلیئنگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔ چہل کچھ عرصے سے خود کو ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔ حالانکہ وہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے ہیں۔




      وہیں دوسری جانب کلدیپ یادو کی گیند بازی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے دورے پر پہلے ٹیسٹ میں میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار دئے گئے تھے۔ اس کے باوجود انہیں ہندوستانی ٹیم میں مسلسل مواقع نہیں مل رہے ہیں۔ آج کلدیپ کو موقع ملا اور انہوں نے ایک بار پھر خود کو ثابت کر دیا۔

      یہ بھی پڑھئے: 1کھلاڑی کی وجہ سے سوریہ کمار کو نہیں مل رہی پلیئنگ الیون میں جگہ! بینچ پر بیٹھنے پر مجبور


      یہ بھی پڑھئے: گواہاٹی میں سنچری بناکر سچن تیندولکر کے برابر پہنچے وراٹ کوہلی، لگائی ریکارڈز کی جھڑی



      ایسے میں یجویندر چہل شائقین کے نشانے پر آگئے اور انہیں خوب ٹرول کیا گیا۔ ساتھ ہی شائقین کلدیپ یادو کو مستقل طور پر ٹیم انڈیا میں جگہ دینے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: