اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SL : فیلڈنگ کے دوران ہوا بڑا حادثہ، سنگین طور پر زخمی سری لنکائی کھلاڑیوں کو اسٹریچر پر لے جانا پڑا باہر

    IND vs SL : فیلڈنگ کے دوران ہوا بڑا حادثہ، سنگین طور پر زخمی سری لنکائی کھلاڑیوں کو اسٹریچر پر لے جانا پڑا باہر ۔ تصویر: AP

    IND vs SL : فیلڈنگ کے دوران ہوا بڑا حادثہ، سنگین طور پر زخمی سری لنکائی کھلاڑیوں کو اسٹریچر پر لے جانا پڑا باہر ۔ تصویر: AP

    India vs Sri Lanka: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں میدان پر ایک حادثہ پیش آگیا۔ سری لنکا کے دو کھلاڑی وراٹ کوہلی کا شاٹ روکنے کی کوشش میں بری طرح زخمی ہو گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں میدان پر ایک حادثہ پیش آگیا۔ سری لنکا کے دو کھلاڑی وراٹ کوہلی کا شاٹ روکنے کی کوشش میں بری طرح زخمی ہو گئے۔ باؤنڈری پر ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا۔

      اتوار کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک انتہائی تشویشناک واقعہ پیش آیا۔ وراٹ کوہلی نے 42.5 اوورز میں ایک شاٹ مارا، جو باؤنڈری کی طرف تیزی سے جا رہا تھا۔ اس شاٹ کو روکنے کیلئے سری لنکا کے دو کھلاڑی اشین بندارا اور جیفرے وینڈرسے تیزی سے دوڑنے کی کوشش میں ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکے۔ وینڈرسے نے سلائیڈ کیا اور سیدھا جاکر بندارا سے ٹکرا گئے ۔ اس ٹکراو میں دونوں بری طرح زخمی ہوگئے ، جس کی وجہ سے میچ کو کافی دیر تک روکنا پڑگیا۔

      وہیں اگر میچ کی بات کریں تو ترواننت پورم میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ٹیم کی جانب سے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے اترے وراٹ کوہلی نے 110 گیندوں پر 166 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ شبھمن گل نے بھی سنچری بنائی۔ شبھمن گل تیسرے ون ڈے میں 97 گیندوں پر 116 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔ اگر سری لنکا کو یہ میچ جیتنا ہے، تو اسے مقررہ اوورز میں 391 رنز بنانے ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھئے: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، پرتھوی شا کو T20 میں موقع


      یہ بھی پڑھئے: دوست کی بہن سے ہوا پیار، مذہب کی دیوار گرا کر ٹیم انڈیا کے اس لیجنڈ نے کی شادی



      بتادیں کہ ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 سے آگے ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔ ون ڈے سیریز کی بات کریں تو وراٹ کوہلی نے پہلے میچ میں شاندار سنچری بنائی تھی ۔ اس کے علاوہ روہت اور شبھمن گل نے بھی نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ وہیں کلدیپ یادو اور محمد سراج نے دوسرے ون ڈے میں اچھی گیند بازی کی تھی اور اس کے بعد کے ایل راہل نے خراب آغاز کے بعد ناٹ آوٹ نصف سنچری بنا کر ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: