کیا راہل دراوڑ کو سائیڈلائن کرنے کا منصوبہ بنا رہا بورڈ؟ سامنے آیا بی سی سی آئی کا نیا گیم پلان
کیا راہل دراوڑ کو سائیڈلائن کرنے کا منصوبہ بنا رہا بورڈ؟ سامنے آیا بی سی سی آئی کا نیا گیم پلان (AFP)
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کا اعلان ہوا تو بی سی سی آئی نے اپنے ارادے کافی حد تک صاف کردئے ہیں ۔ اس بار بڑے ناموں پر گاج گری۔ نائب کپتان راہل کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں اکثر کارگزار کپتان کے کردار میں نظر آنے والے شیکھر دھون کو بھی باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ۔
نئی دہلی : سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کا اعلان ہوا تو بی سی سی آئی نے اپنے ارادے کافی حد تک صاف کردئے ہیں ۔ اس بار بڑے ناموں پر گاج گری۔ نائب کپتان راہل کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں اکثر کارگزار کپتان کے کردار میں نظر آنے والے شیکھر دھون کو بھی باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ۔ بورڈ پہلے ہی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں خراب کارکردگی کے بعد چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کو برخاست کرچکا ہے۔ ایسے میں اب مانا جارہا ہے کہ اس فہرست میں اگلا نمبر چیف کوچ راہل دراوڑ کا ہے ۔
چیتن شرما صرف نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل ہونے تک کیلئے ہندوستانی ٹیم کے کارگزار سلیکٹرس کے کردار نبھا رہے ہیں ۔ خبروں کی مانیں تو بی سی سی آئی نے راہل دراوڑ کے پر کترنے کا من بنا لیا ہے ۔ بورڈ ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ کو دو حصوں میں بانٹنے کی تھیوری پر غور کررہا ہے ۔ بی سی سی آئی کے اعلی افسران چاہتے ہیں کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کسی غیر ملکی کوچ کو موقع دیا جائے جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں دراوڑ چیف کوچ کے طور پر اپنی مدت کار پوری کریں ۔ ایک بی سی سی آئی افسر نے انسائیڈ اسپورٹس ویب سائٹ سے کہا کہ ابھی کچھ بھی فائنل نہیں ہے ۔ ہم کئی متبادل کو تلاش کررہے ہیں ۔ راہل (دراوڑ) ہمارے پلان میں ہیں، لیکن ان کے اوپر کافی ورک لوڈ ہے ۔ ہماری پوری توجہ اس وقت ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ ہے ۔ سب کیلئے پیغام واضح ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ جیتنا ہی ہوگا۔ لہذا ابھی ٹی ٹوینٹی کی طرف ہماری توجہ نہیں ہے ۔ اس وقت کئی طرح کی چرچائیں چل رہی ہیں ۔ کسی بھی طرح کے آخری فیصلہ کیلئے کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی اور سلیکٹرس کو اس میں شامل کرنا ہوگا اور ان سب چیزوں میں کافی ٹائم لگنے والا ہے ۔
بتادیں کہ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی اس وقت نئے سلیکٹرس کی تقرری کے عمل میں لگی ہوئی ہے ۔ گزشتہ دنوں لگاتار درخواست دینے والے سابق کرکٹرس کے انٹرویو ہوئے ہیں ۔ جلد ہی نئے سلیکٹرس اور پورے پینل کے نام کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔