உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی کے 100ویں ٹیسٹ کا جشن منانے میں BCCI مصروف، میچ سے تین دن پہلے فینس کو دی یہ بڑی خوشخبری

    وراٹ کوہلی کے 100ویں ٹیسٹ کا جشن منانے میں BCCI مصروف، میچ سے تین دن پہلے فینس کو دی یہ بڑی خوشخبری  (Virat Kohli Instagram)

    وراٹ کوہلی کے 100ویں ٹیسٹ کا جشن منانے میں BCCI مصروف، میچ سے تین دن پہلے فینس کو دی یہ بڑی خوشخبری (Virat Kohli Instagram)

    ہندوستان اور سری لنکا (India vs Sri Lanka) کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے موہالی میں کھیلا جائے گا۔ کورونا کے پیش نظر شائقین کو پہلے گراؤنڈ میں آنے کی اجازت نہیں تھی ، لیکن میچ شروع ہونے سے 3 دن پہلے ہی بی سی سی آئی نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    • Share this:
      موہالی : وراٹ کوہلی(Virat Kohli)  100ویں ٹیسٹ سے ایک قدم دور ہیں۔ ہندوستان اور سری لنکا (India vs Sri Lanka) کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے موہالی میں کھیلا جائے گا۔ کورونا کے پیش نظر شائقین کو پہلے گراؤنڈ میں آنے کی اجازت نہیں تھی ، لیکن میچ شروع ہونے سے 3 دن پہلے ہی بی سی سی آئی نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ اب گراؤنڈ کی گنجائش کے 50 فیصد شائقین میچ دیکھنے آ سکیں گے۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن  نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ اب شائقین کوہلی کے 100ویں ٹیسٹ کے گواہ بن سکیں گے۔ اس سے قبل کوہلی کو ٹی 20 سیریز سے آرام دیا گیا تھا۔ ہندوستان نے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا ۔

      پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے خزانچی آر پی سنگلا نے کہا کہ ہمیں بی سی سی آئی سے پہلے میچ کیلئے 50 فیصد شائقین کو اجازت دینے کے حوالے سے معلومات ملی ہیں۔ ہم بدھ سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کاونٹر پر بھیڑ ہونے کی وجہ سے ہم ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کریں گے ۔ اب شائقین 100ویں ٹیسٹ میں کوہلی کو سامنے سے کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

      ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ میں شاندار ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 99 ٹیسٹ کی 168 اننگز میں 50 کی اوسط سے 7962 رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے 27 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں اسکور بنائی ہیں ۔ حالانکہ وہ نومبر 2019 سے بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔ ایسے میں وہ 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا کر اس میچ کو یادگار بنانا چاہیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: