اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ODI ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کی بڑی فکر ہوئی دور، فارم میں لوٹے 2 دھماکیدار بلے باز

     گزشتہ سال آسٹریلیا میں منعقدہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شرمناک ہار کے بعد ٹیم کی نظریں ون ڈے میں ورلڈ کپ چیمپئن بننے پر لگی ہوئی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے ساتھگھر پر  اس سال ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی۔ ٹیم انڈیا نے سال کی شروعات دھوم دھام سے کی اور سب سے بڑی راحت دو میچ ونر کی اننگز سے ملی۔ ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں 7 وکٹ پر 373 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ مہمان ٹیم 8 وکٹوں پر 306 رنز ہی بنا سکی۔

      یہ سال ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی کے لیے بہت اہم ہے۔ گزشتہ سال آسٹریلیا میں منعقدہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شرمناک ہار کے بعد ٹیم کی نظریں ون ڈے میں ورلڈ کپ چیمپئن بننے پر لگی ہوئی ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اس سال ہندوستان  میں کھیلا جانا ہے۔ سری لنکا کے خلاف سال کے پہلے ون ڈے میں ٹیم کی پریشانیاں کافی حد تک دور ہوگئیں۔

      ٹیم انڈیا کی فکر دور
      ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف سال کے پہلے ون ڈے میں بڑا اسکور بنایا۔ اس میں کپتان اور سابق کپتان کے بلے سے نکلنے والی اننگز نے سب کے دل جیت لیے۔ روہت شرما نے 67 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ وہیں وراٹ کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 87 گیندوں میں 12 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ روہت نے 123 جبکہ وراٹ نے 129 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: