اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SL: روینڈر جڈیجہ نے بلے کے بعد گیند سے مچایا کہرام، 49 سال بعد کوئی کھلاڑی یہاں پہنچا

    India vs Sri Lanka 1st Test:  آخری مرتبہ پاکستان کے مشتاق محمد نے 1973 میں سری لنکا کے خلاف ایسا کیا تھا۔ جڈیجہ یہ کارنامہ انجام دینے والے صرف تیسرے ہندوستانی ہیں۔

    India vs Sri Lanka 1st Test: آخری مرتبہ پاکستان کے مشتاق محمد نے 1973 میں سری لنکا کے خلاف ایسا کیا تھا۔ جڈیجہ یہ کارنامہ انجام دینے والے صرف تیسرے ہندوستانی ہیں۔

    India vs Sri Lanka 1st Test: آخری مرتبہ پاکستان کے مشتاق محمد نے 1973 میں سری لنکا کے خلاف ایسا کیا تھا۔ جڈیجہ یہ کارنامہ انجام دینے والے صرف تیسرے ہندوستانی ہیں۔

    • Share this:
    موہالی : رویندر جڈیجہ  (Ravindra Jadeja) نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکن ٹیم (India vs Sri Lanka)  پہلی اننگز میں صرف 174 رنز ہی بنا سکی۔ لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں جڈیجہ کے ناٹ آوٹ 175 رنز کی مدد سے 574 رنز بنائے تھے۔ اس طرح ہندوستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 400 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے سری لنکا کو فالو آن دیا۔ لنچ تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 10 رنز بنا لئے ہیں۔ اننگز کی شکست سے بچنے کے لے سری لنکا کو ابھی بھی 390 رنز بنانے ہوں گے ۔ اس سے پہلے ٹی 20 سیریز میں ہندوستان نے سری لنکا کو 3-0 سے شکست دی تھی ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : 10 سال کی عمر میں ماں کو کھویا، World Cup کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف کیا دھماکہ


    رویندر جڈیجہ ایک ٹیسٹ میچ میں 150 سے زیادہ رنز اور ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے صرف چھٹے گیند باز ہیں۔ 49 سال بعد کسی کھلاڑی نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ آخری مرتبہ پاکستان کے مشتاق محمد نے 1973 میں سری لنکا کے خلاف ایسا کیا تھا۔ جڈیجہ یہ کارنامہ انجام دینے والے صرف تیسرے ہندوستانی ہیں۔ اس سے قبل 1952 میں ونو مانکڑ نے انگلینڈ کے خلاف اور 1962 میں پال عمریگر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ مانکڑ نے 186 رنز بنائے جبکہ عمریگر نے 172 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : رویندر جڈیجہ کو ڈبل سنچری سے کس نے روکا؟ لوگوں نے سچن کے قصہ کو یاد کرکے دراوڑ اور روہت کا سنائی کھری کھری


    ویسٹ انڈیز کے ڈینس اینکنسن اور گیری سوبرس بھی ان 6 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں ، جنہوں نے ٹیسٹ میں 150 رنز بنانے کے علاوہ 5 وکٹیں لیں۔ اس طرح جڈیجہ نے خاص کھلاڑیوں کے ساتھ خود کو کھڑا کر لیا ہے۔

    ادھر روہت شرما اس ٹیسٹ سے ٹیسٹ کپتان کے طور پر ایک نئی شروعات کر رہے ہیں۔ ایسے میں وہ بھی جیت کے ساتھ شروعات کرنا چاہیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: