உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ٹیم انڈیا میں کے ایل راہل کی واپسی طے، دو نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہوگا باہر

    IND vs WI: ٹیم انڈیا میں کے ایل راہل کی واپسی طے، دو نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہوگا باہر (BCCI Twitter)

    IND vs WI: ٹیم انڈیا میں کے ایل راہل کی واپسی طے، دو نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہوگا باہر (BCCI Twitter)

    India vs West Indies : پہلے میچ میں نائب کپتان کے ایل راہل نہیں کھیلے تھے۔ تاہم اب وہ ٹیم کے ساتھ جڑ گئے ہیں ۔ ایسی صورت میں وہ 9 فروری کو ہونے والے دوسرے ون ڈے میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کی واپسی سے پلیئنگ 11 میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ راہل کی واپسی سے 2 نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک کو باہر ہونا پڑے گا ۔

    • Share this:
      احمد آباد : ٹیم انڈیا (Team India) تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ ٹیم نے سیریز کا پہلا میچ  (India vs West Indies) آسانی سے 6 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ لیگ اسپنر یجویندر چہل اور آف اسپنر واشنگٹن سندر نے اچھی گیند بازی کی تھی ۔ چہل نے 4 اور سندر نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ پہلے میچ میں نائب کپتان کے ایل راہل نہیں کھیلے تھے۔ تاہم اب وہ ٹیم کے ساتھ جڑ گئے ہیں ۔ ایسی صورت میں وہ 9 فروری کو ہونے والے دوسرے ون ڈے میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کی واپسی سے پلیئنگ 11 میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ راہل کی واپسی سے 2 نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک کو باہر ہونا پڑے گا ۔

      پہلے ون ڈے کی بات کریں تو ایشان کشن نے کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کی تھی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے نصف سنچری کی شراکت داری کی تھی ۔ ایشان نے 28 رنز بنائے تھے ۔ ٹیم کے لئے پہلا آپشن یہ ہے کہ ایشان کی جگہ ایل راہل دوسرے میچ میں اوپننگ کریں ۔ حالانکہ راہل مڈل آرڈر میں کھیلتے رہے ہیں ۔ ٹیم کے سینئر بلے باز شیکھر دھون کورونا کی وجہ سے ابھی باہر ہیں ، ایسے میں ان کی واپسی کے بعد راہل کو مڈل آرڈر میں ہی کھیلنا ہوگا ۔

      دوسرا آپشن یہ ہے کہ ٹیم ایشان کشن کو ایک مرتبہ اوپننگ کرنے کا موقع دے اور راہل مڈل آرڈر میں کھیلیں ۔ ایسی صورت میں دیپک ہڈا باہر ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے پہلے میچ میں ناٹ آوٹ 26 رنز بنائے تھے ۔ اتنا ہی نہیں ، انہوں نے سوریہ کمار یادیو کے ساتھ نصف سنچری کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا ۔ ساتھ ہی وراٹ کوہلی اور ریشبھ پنت اس میچ میں فارم حاصل کرنا چاہیں گے۔ دونوں پہلے میچ میں ناکام رہے تھے ۔ وہیں روہت نے چوٹ کے بعد واپسی کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری بنائی تھی ۔

      گیند بازی میں تبدیلی کی امید کم

      پہلے ون ڈے کی بات کریں تو یجویندر چہل اور واشنگٹن سندر کے علاوہ تیز گیند بازوں نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ پرسدھ کرشنا نے 2 جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ اپنے نام کیا تھا ۔ تاہم شاردل ٹھاکر وکٹ نہیں لے سکے تھے ۔ ایسے میں ٹیم انتظامیہ انہیں دوسرے میچ میں بھی موقع دے سکتی ہے ۔ پہلے میچ کے بعد کپتان روہت نے لیگ اسپنر چہل کو بھی ٹیم کا اہم کھلاڑی بتایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: