உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ہاردک پانڈیا بلے سے ہی نہیں گیند سے بھی بنا رہے ہیں ریکارڈ، بمراہ و بھونیشور کے کلب میں شامل

    IND vs WI: ہاردک پانڈیا بلے سے ہی نہیں گیند سے بھی بنا رہے ہیں ریکارڈ، بمراہ و بھونیشور کے کلب میں شامل  (AFP)

    IND vs WI: ہاردک پانڈیا بلے سے ہی نہیں گیند سے بھی بنا رہے ہیں ریکارڈ، بمراہ و بھونیشور کے کلب میں شامل (AFP)

    IND vs WI 3rd T20i: ٹیم انڈیا ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔ 5 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا میچ جاری ہے۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔ 5 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا میچ جاری ہے۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے۔ ایسے میں یہ میچ جیتنے والی ٹیم سیریز میں آگے ہوجائے گی۔ ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اس میچ میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ انہوں نے برینڈن کنگ کو بولڈ کیا۔ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں یہ ان کی 50 ویں وکٹ ہے۔ ایسا کرنے والے وہ صرف چھٹے ہندوستانی ہیں۔ میچ میں انہوں نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان 15 دن میں تین مرتبہ ہوں گے آمنے سامنے!


      ہاردک پانڈیا بلے سے بڑے شاٹس کھیلنے کے لئے جانے جاتے ہیں، لیکن اس تیز گیند باز نے گیند سے بھی اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ اسی وجہ سے انہیں ٹیم کی اہم ترین کڑی کہا جاتا ہے۔ یہ ان کا 66 واں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل ہے۔ وہ اب تک 27 کی اوسط سے 50 وکٹیں لے چکے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں ہیں۔ انہوں نے دو مرتبہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اکنامی 8 سے اوپر کی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: یجویندر چہل کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک، دھنشری اور دھونی کے ساتھ پرائیویٹ چیٹ لیک


      ٹی 20 انٹرنیشنل کی بات کریں تو ہندوستان کی جانب سے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ وہ اب تک 62 میچوں میں 24 کی اوسط سے 79 وکٹیں لے چکے ہیں۔ 25 رنز دے کر 6 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ وہیں بھونیشور کمار (71)، جسپریت بمراہ (69)، آر اشون (64) اور رویندر جڈیجہ (50) نے بھی 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اب پانڈیا بھی ان کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

      ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل 2022 سے چوٹ کے بعد واپسی کی ہے ، تب سے وہ شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے بطور کپتان گجرات ٹائٹنز کو چیمپئن بھی بنایا۔ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں اس میچ سے قبل وہ 24 کی اوسط سے 802 رنز بنا چکے ہیں۔ ایک نصف سنچری بنائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 144 کا ہے جو کہ ٹی ٹوینٹی کے لحاظ سے بہترین ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: