உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری دو ٹی ٹوینٹی میچ کا بدلے گا مقام! یہ ہے بڑی وجہ

    IND vs WI: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری دو ٹی ٹوینٹی میچ کا بدلے گا مقام! یہ ہے بڑی وجہ (Indian cricket team instagram)

    IND vs WI: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری دو ٹی ٹوینٹی میچ کا بدلے گا مقام! یہ ہے بڑی وجہ (Indian cricket team instagram)

    IND vs WI T20 Series: ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے امریکہ میں ہونے والے آخری دو ٹی ٹوینٹی میچوں پر غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے امریکہ میں ہونے والے آخری دو ٹی ٹوینٹی میچوں پر غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ویزا مسائل کے باعث اب کیریبین کرکٹ بورڈ انہیں اپنی سرزمین پر کرانے کا سوچ رہا ہے۔ 5 میچوں کی سیریز کے پہلے 3 میچ ویسٹ انڈیز میں ہونے ہیں جبکہ آخری 2 میچ امریکہ میں کھیلے جانے ہیں۔ ٹیم انڈیا سیریز میں فی الحال 1-0 سے آگے ہے۔ دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سنیہہ رانا کی کریئر کی بہترین کارکردگی، پاکستان کی اننگز کو کیا تہنس نہس!


      کرک بز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کو امریکہ کا ویزہ نہیں ملا ہے، جس کی وجہ سے کرکٹ ویسٹ انڈیز کو متبادل پلان بنانا پڑا۔ یہ دونوں میچ 6 اور 7 اگست کو امریکہ کے فلوریڈا میں ہونے ہیں ۔ تاہم رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کئی ارکان کو امریکہ کا ویزا نہیں ملا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ویزا کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ میچ ویسٹ انڈیز میں بھی ہو سکتے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جیریمی نے ہندوستان کو دلایا دوسرا گولڈ میڈل، 19 کی عمر میں بنایا ریکارڈ


      انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانکاری یہ ہے کہ ویزا سینٹ کٹس میں دیا جائے گا، جہاں ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔ امکان ہے کہ کھلاڑیوں کو سفری دستاویزات کے لیے دوبارہ ٹرینیڈاڈ جانا پڑے گا، جہاں سے ہری جھنڈی ملنے پر وہ امریکہ جائیں گے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فلوریڈا میں ہونے والے میچوں پر غیر یقینی صورتحال کی تصدیق کر دی ہے۔ صدر رکی اسکیرٹ نے کہا کہ ویزا کے ساتھ ساتھ ہم اس کے انعقاد کے متبادل بھی تلاش کر رہے ہیں ۔

      خیال رہے کہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ پہلے بھی امریکہ میں کھیلے جا چکے ہیں۔ آئی سی سی بھی وہاں کرکٹ کو فروغ دینے میں لگاتار مصروف ہے۔ 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ کو مشترکہ طور پر ملی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: