உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ہندوستان نے جیتا اپنا 100 واں ون ڈے میچ، کپتان روہت اور چہل کی دھماکہ دار کارکردگی

    IND vs WI: ہندوستان نے جیتا اپنا 100 واں ون ڈے میچ، کپتان روہت اور چہل کی دھماکہ دار کارکردگی ۔  (AP)

    IND vs WI: ہندوستان نے جیتا اپنا 100 واں ون ڈے میچ، کپتان روہت اور چہل کی دھماکہ دار کارکردگی ۔ (AP)

    Ind vs WI ODI Series: ٹیم انڈیا نے تین ون ڈے میچوں سیریز کی شاندار شروعات کی ہے۔ ہندوستان نے پہلے میچ (India vs West Indies) میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔

    • Share this:
      احمد آباد : ٹیم انڈیا نے تین ون ڈے میچوں سیریز کی شاندار شروعات کی ہے۔ ہندوستان نے پہلے میچ (India vs West Indies)  میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) نے شاندار 60 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی لیگ اسپنر یجویندر چہل  (Yuzvendra Chahal) نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 176 رنز ہی بنا سکی ۔ جواب میں ہندوستان نے 28 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا ۔ یہ ہندوستان کا ون ڈے کا 1000 واں میچ تھا۔ یعنی ٹیم نے یہ اہم میچ اپنے نام کیا ۔ ون ڈے کا نیا کپتان بننے کے بعد روہت شرما کا یہ پہلا میچ تھا۔ انہوں نے بھی نصف سنچری کے ساتھ شاندار آغاز کیا ۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو روہت شرما اور ایشان کشن نے اچھی شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے 13.1 اوورز میں 84 رنز جوڑے۔ روہت 51 گیندوں پر 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے پہلی 2 گیندوں پر 2 چوکے لگائے۔ لیکن وہ اننگز کو آگے نہ بڑھا سکے۔ وہ 8 رنز بنانے کے بعد الجاری جوزیف کے شکار بن گئے ۔

      نوجوان بلے باز ایشان کشن نے عمدہ اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ انہیں بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ریشبھ پنت بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 9 گیندوں میں 11 رنز بنائے۔

      4 وکٹیں گرنے کے بعد اپنا ون ڈے ڈیبیو کررہے دیپک ہوڈ نے سوریہ کمار کے ساتھ نصف سنچری کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ ہڈا 32 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ انہوں نے 2 چوکے لگائے۔ دوسری جانب سوریہ کمار 36 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ لوٹے۔ انہوں نے 5 چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز گیند باز الجاری جوزیف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ سیریز کا دوسرا میچ 9 فروری کو کھیلا جائے گا ۔

      اس سے پہلے ہندوستان کی جانب سے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے 9.5 اوورز میں 49 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور آف اسپنر واشنگٹن سندر نے 9 اوورز میں 30 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ، جس کی وجہ سے ونڈیز کی ٹیم بڑا اسکور نہیں بنا سکی۔ ٹیم نے 79 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دی تھیں ۔ لیکن اس کے بعد ایلن نے 43 گیندوں پر 29 رنز اور جیسن ہولڈر نے 71 گیندوں پر 57 رنز بنا کر اسکور کو 170 رنز تک پہنچا دیا ۔ ٹیم 43.5 اوورز میں 176 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: