உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی غلطی کا دوسری مرتبہ اٹھانا پڑا نقصان، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    Asia cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی غلطی کا دوسری مرتبہ اٹھانا پڑا نقصان، جانئے کیا ہے پورا معاملہ  (AP)

    Asia cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی غلطی کا دوسری مرتبہ اٹھانا پڑا نقصان، جانئے کیا ہے پورا معاملہ (AP)

    Asia cup 2022: ایشیا کپ میں اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔ ہندوستان نے یہ میچ آخری اوور میں 5 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان اور پاکستان دونوں نے ایک ہی غلطی کی تھی ، جس کی وجہ سے ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | islamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ میں اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔ ہندوستان نے یہ میچ آخری اوور میں 5 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 17 گیندوں میں ناٹ آوٹ 33 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی لی تھیں ۔ تاہم اس میچ میں ہندوستان اور پاکستان دونوں نے ایک ہی غلطی کی تھی ، جس کی وجہ سے ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پہلے ہم آپ کو بتادیں کہ وہ غلطی کیا تھی، پھر بتائیں گے کہ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیم کو کیا نقصان ہوا ہے؟

      ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں نے اپنے کوٹے کے 20 اوورز مقررہ وقت میں نہیں کرائے تھے۔ دونوں ٹیموں کا اوور ریٹ سست رہا تھا ۔ اس وجہ سے آئی سی سی نے دونوں ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ بتا دیں کہ روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اور بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوور کم کرائے تھے، اس لئے یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

      آئی سی سی کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ارکان کے متعلق ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق جو کم از کم اوور ریٹ سے متعلق غلطیوں کے تعلق سے ہے، اگر کوئی ٹیم اپنے مقررہ وقت میں 20 اوورز کرانے میں ناکام رہتی ہے، تو ہر اوور کیلئے کھلاڑی کی 20 فیصدی میچ فیس کاٹنے کا بندوبست ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں نے مقررہ وقت میں دو اوور کم کرائے تھے، اسلئے کھلاڑیوں کی 40 فیصد میچ فیس کاٹ لی گئی ۔ دونوں کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے عائد جرمانہ کو قبول کرلیا ہے، جس کی وجہ سے اس معاملہ کی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف کیا تھا دوہرا وار، اب حاصل کیا T20میں سب سے بڑا مقام


      ہندوستان اور پاکستان کو ایک غلطی کا دو مرتبہ نقصان اٹھانا پڑا

      بتادیں کہ میچ میں ہندوستان اور پاکستان کا اوور ریٹ دھیما تھا ، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو دو مرتبہ نقصان اٹھانا پڑا۔ پہلے میچ میں اور اب اس کے بعد آئی سی سی کے جرمانے کی صورت میں۔ اب تک آپ کو آئی سی سی کی طرف سے دونوں ٹیموں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں معلوم ہو چکا ہوگا۔ اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ میچ میں ایک غلطی سے دونوں ٹیموں کا کیا نقصان ہوا تھا ؟

      کیا ہے آئی سی سی کا قانون؟

      آئی سی سی کے نئے اصول کے مطابق گیندبازی ٹیم کو کسی بھی قیمت پر مقررہ وقت میں اوورز کا کوٹہ مکمل کرنا ہو گا۔ اگر ٹیم اوور ریٹ میں مقررہ وقت سے پیچھے رہ جاتی ہے تو باقی ماندہ اوورز میں اس کا ایک فیلڈر 30 گز کے دائرے سے باہر کھڑا نہیں ہو سکے گا۔ اس کو دائرے کے اندر رہنا ہے۔ فی الحال پاور پلے (پہلے 6 اوورز) کے بعد 30 گز کے دائرے سے باہر 5 فیلڈرز رہتے ہیں، لیکن نئے قوانین کے بعد صرف 4 فیلڈرز ہی دائرے سے باہر رہ سکتے ہیں ۔ یہ اصول اس سال جنوری میں نافذ ہوا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان سے ملی ہار کی وجہ سے ٹوٹا پاکستانی کھلاڑی، پھوٹ پھوٹ کر رویا


      ہندوستان کو اٹھانا پڑا تھا نقصان

      پاکستانی ٹیم ایک وقت میں 17 اوورز میں 114 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی اننگز جلد ہی ختم جائے گی، لیکن سلو اوور ریٹ سے متعلق نئے اصول کی وجہ سے ہندوستان کو آخری اوور میں 30 گز کے دائرے میں فیلڈر لانا پڑ گیا۔ پاکستان کے لوئر آرڈر بلے بازوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور آخری 17 گیندوں پر 33 رنز بنائے ۔

       

      پاکستان نے غلطی کا بڑا خمیازہ بھگتا

      ہندوستان نے جو غلطی کی تھی ، وہی غلطی پاکستان نے بھی گیند بازی کرتے ہوئے کی اور اس کو بھاری قیمت چکانی پڑی۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ وقت میں صرف 17 اوورز کرا سکی۔ اس کی وجہ سے بابر اعظم کو آخری 18 گیندوں کیلئے تیس گز کے دائرے میں فیلڈر کو لانا پڑ گیا۔ ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجہ نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ ہندوستان کو آخری 3 اوور میں 32 رن درکار تھے اور ٹیم انڈیا نے 2 گیندیں باقی رہتے ہوئے میچ جیت لیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: