ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلی جائے گی دوطرفہ کرکٹ سیریز؟ پی سی بی نے دیا اشارہ

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو سرکار کے اعلی افسران سے ہندوستان کے خلاف دوطرفہ سیریز کا اشارہ ملا ہے ۔ پاکستانی اخبار روزنامہ جنگ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی کہ اسی سال یہ دونوں ٹیمیں تین میچوں کی سیریز کھیل سکتی ہیں ۔

  • Share this:
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلی جائے گی دوطرفہ کرکٹ سیریز؟ پی سی بی نے دیا اشارہ
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلی جائے گی دوطرفہ کرکٹ سیریز؟ پی سی بی نے دیا اشارہ (pc-afp)

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ کرکٹ سیریز 2012۔13 کے بعد سے نہیں ہوئی ہے ۔ یہ دونوں ٹیمیں 2013 کے بعد سے صرف ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہی ایک دوسرے سے کھیلتی ہیں ۔ لیکن پاکستانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسی سال دونوں ممالک ٹی ٹوینٹی سیریز کھیل سکتے ہیں ۔ اس دعوی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر افسران نے ہندوستان اور پاکستان ٹی ٹوینٹی سیریز کے بارے میں جانکاری دی ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے گزشتہ نو سالوں سے دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے ۔


ہندوستان اور پاکستان آخری مرتبہ دوطرفہ سیریز میں 2012۔13 میں ایک دوسرے سے مقابلہ آرا ہوئے تھے ، لیکن اب یہ دونوں ٹیمیں جلد ہی ایک مرتبہ پھر سے آمنے سامنے ہوسکتی ہیں ۔ پہلے بھی ہندوستان اور پاکستان کا میچ باہمی تعلقات میں اہم ایشو رہا ہے ، لیکن پلوامہ حملہ کے بعد فینس اور کئی لیجنڈوں نے بی سی سی آئی سے کرکٹ کے میدان پر پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی ۔


پاکستانی میڈیا کا دعوی ہے کہ اسی سال ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا انعقاد ہوسکتا ہے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو سرکار کے اعلی افسران سے ہندوستان کے خلاف دوطرفہ سیریز کا اشارہ ملا ہے ۔ پاکستانی اخبار روزنامہ جنگ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی کہ اسی سال یہ دونوں ٹیمیں تین میچوں کی سیریز کھیل سکتی ہیں ۔


روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی کے ایک افسر نے دعوی کیا کہ انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے ہندوستان کے خلاف دوطرفہ سیریز کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ اگر سب چھ ٹھیک رہا تو چھ دنوں کا وقت نکال کر دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز منعقد کی جائے گی ۔

حالانکہ ہندوستان کی حکومت اور بی سی سی آئی کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ ہندوستان کی حکومت کا واضح طور پر کہنا ہے کہ جب تک پاکستان انسانسرڈ دہشت گردی ختم نہیں ہوتی ہے تو وہ اس کے ساتھ کرکٹ تعلقات قطعی بحال نہیں کرے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 25, 2021 12:17 PM IST