உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اب کب ہوگا میچ؟ خوش ہوجائیے، جلد آرہے ہیں چار مواقع

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اب کب ہوگا میچ؟ خوش ہوجائیے، جلد آرہے ہیں چار مواقع۔ (AFP)

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اب کب ہوگا میچ؟ خوش ہوجائیے، جلد آرہے ہیں چار مواقع۔ (AFP)

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کا انتظار فینس بے صبری سے کرتے ہیں ۔ حال ہی میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوا ۔ ہندوستانی ٹیم کچھ خاص نہیں کرسکی اور دس وکٹوں سے سپر 12 مرحلہ کے میچ میں پاکستان سے ہار گئی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کا انتظار فینس بے صبری سے کرتے ہیں ۔ حال ہی میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوا ۔ ہندوستانی ٹیم کچھ خاص نہیں کرسکی اور دس وکٹوں سے سپر 12 مرحلہ کے میچ میں پاکستان سے ہار گئی ۔ یہ پہلا موقع تھا جب ورلڈ کپ ( ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی) میں ہندوستان کو پاکستان نے ہرایا ۔ اب فینس پھر سے دو پڑوسی ممالک کی کرکٹ ٹیموں کو آمنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں ۔

      ٹیم انڈیا یو اے ای میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی ہے ۔ گروپ دو سے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ناک آوٹ مرحلہ میں جگہ بنالی ہے ۔ ایسے میں اس ورلڈ ٹورنامنٹ کے خطابی میچ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ کی امید بھی ٹوٹ گئی ہے ۔ سابق لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر نے بھی امید ظاہر کی تھی ہندوستان اور پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوسکتے ہیں ، لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے ۔ ہندوستان آج یعنی آٹھ نومبر کو نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 میں اپنا آخری میچ کھیلے گی ۔ یہ وراٹ کوہلی کا بطور ٹی ٹوینٹی کپتان بھی آخری میچ ہوگا ۔

      اگلے سال یعنی 2022 میں سری لنکا کی میزبانی میں ایشیا کپ کھیلا جانا ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی اس ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی ۔ ایسے میں صاف ہے کہ ان دو ٹیموں کے درمیان میچ ضرور ہوگا ۔ سال 1983 سے کھیلے جارہے ایشیا کپ کا انعقاد 2018 میں ہوا تھا ۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہراکر خطاب جیتا تھا ۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہوا تھا ۔ ہندوستان نے اس وقت روہت شرما کی کپتانی میں نو وکٹ سے شاندار جیت درج کی تھی ۔

      اب سے دو سال بعد بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہوگا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ٹیم سال 2023 میں پاکستان جاسکتی ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں 2023 میں ہونے والے ون ڈے ایشیا کپ کے انعقاد کی ذمہ داری پاکستان کو دی گئی ہے ۔ بتادیں کہ 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کا انعقاد ہندوستان میں ہونا ہے ۔ ایسے میں پاکستان کی ٹیم اس دوران ہندوستان آئے گی ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا ۔ پاکستان پہلے ہی صاف کرچکا ہے کہ وہ گھریلو مقابلے نیوٹرل وینیو پر منعقد نہیں کرے گا ۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی دونوں نے اس فیصلے کے بارے میں تصدیق کردی ہے ۔ جلد ہی اس کا پورا شیڈیلو جاری کیا جائے گا ۔

      اگلے سال ہی آسٹریلیا کی میزبانی میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے ۔ اکتوبر ۔ نومبر 2022 میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بھی ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کرتی نظر آئیں گی ۔ کووڈ کی وجہ سے ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کو یو اے ای میں منعقد کیا گیا ، نہیں تو ہندوستان میں ہی پاکستان کی ٹیم پڑوسی ملک کا سامنا کرتی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: