ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کے اس شرمیلے کھلاڑی کو پڑوسن سے ہوا پیار ، شادی کیلئے پوری کرنی پڑی یہ شرط

ممبئی کے رہنے والے اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) کی پہلی ملاقات رادھیکا Radhika Dhopavkar) سے بچپن میں ہوئی تھی ۔ دونوں ایک ہی کالونی میں رہتے تھے اور دونوں کے کنبے بھی ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا کے اس شرمیلے کھلاڑی کو پڑوسن سے ہوا پیار ، شادی کیلئے پوری کرنی پڑی یہ شرط
ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) شرمیلے اور میدان پر پرسکون رہنے والے کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ وہ جوش یا میدان پر بہت زیادہ غصہ نہیں دکھاتے ہیں ۔ کرکٹ کی دنیا میں انہیں ان کے رویہ کی وجہ سے راہل دراوڑ کا جانشیں بھی کہا جاتا ہے ۔ رہانے کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہے کہ ان کی لو اسٹوری سالوں پہلے شروع ہوگئی تھی ۔ رہانے کے پیار کا راستہ کافی سیدھا تھا ، جس لڑکی کو پسند کیا ، اسی کے ساتھ رشے میں آئے اور پھر اسی سے شادی کی ۔ حالانکہ یہ کہانی شروع کیسے ہوئی یہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ۔


ممبئی کے رہنے والے اجنکیا رہانے کی پہلی ملاقات رادھیکا Radhika Dhopavkar) سے بچپن میں ہوئی تھی ۔ دونوں ایک ہی کالونی میں رہتے تھے اور دونوں کے کنبے بھی ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔ دونوں ایک ہی اسکول اور پھر کالج میں گئے ۔ کالج میں ساتھ پڑھنے کے دورران دونوں کو احساس ہوا کہ ان کی دوستی دراصل دوستی سے کہیں آگے بڑھ چکی ہے ۔ رہانے نے رادھیکا سے اپنے دل کی بات کہی اور پھر دونوں ریلیشن شپ میں آگئے ۔


رہانے نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کنبہ والوں سے چھپ کر رادھیکا کو ڈیٹ پر لے جایا کرتے تھے ۔ ان کے کنبہ کو یہ تو معلوم تھا کہ دونوں کے درمیان دوستی ہے ، لیکن رشتے کے بارے میں معلوم نہیں تھا ۔ حالانکہ طویل عرصہ تک اس رشتے کو دونوں پوشیدہ نہیں رکھ سکے ۔ کنبہ کو رشتے پر اعتراض نہیں تھا ، لیکن وہ چاہتے تھے کہ پہلے رہانے کیریئر پر توجہ دیں ۔ دونوں کنبہ والے رہانے کو بین الاقوامی کرکٹر بنتے دیکھنا چاہتے تھے ۔


اپنی اہلیہ رادھیکا کے ساتھ اجنکیا رہانے ۔ فائل فوٹو ۔
اپنی اہلیہ رادھیکا کے ساتھ اجنکیا رہانے ۔ فائل فوٹو ۔


رہانے نے بھی طے کیا کہ وہ کرکٹ میں اپنا نام بننے کے بعد ہی شادی کریں گے ۔ سال ۲۰۱۴ میں آخر کار انہوں نے رادھیکا سے شادی کی ۔ شادی کے وقت رہانے نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی رادھیکا کو اپنی بیسٹ فرینڈ کہا تھا ۔ انہوں نے لکھا تھا اب میں اپنی دوست اور پہلے پیار رادھیکا کے ساتھ آفیشیلی میرڈ ہوں ۔

شرٹ اور جینس پہن کر شادی میں پہنچے تھے رہانے

ایک انٹرویو میں رہانے نے بتایا تھا کہ شادی کے وقت جیسے ہی اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ لڑکی والوں کے یہاں پہنچے ، تو لڑکی والے انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ رہانے وہاں ایک پیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینس پہن کر پہنچ گئے تھے ۔ دولہے کو اس حالت میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے ۔ وہیں ان کی ہونے والی اہلیہ رادھیکا نے بھی انہیں غصہ سے دیکھا تھا اور وہ کافی ناراض تھیں ۔
First published: Jun 23, 2020 02:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading