உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup: وراٹ کوہلی کے برابر بھی رن نہیں بنا سکا افغانستان، ہندوستان کو ملی بڑی جیت

    Asia Cup: وراٹ کوہلی کے برابر بھی رن نہیں بنا سکا افغانستان، ہندوستان کو ملی بڑی جیت (AP)

    Asia Cup: وراٹ کوہلی کے برابر بھی رن نہیں بنا سکا افغانستان، ہندوستان کو ملی بڑی جیت (AP)

    Asia Cup 2022: وراٹ کوہلی کی ٹی 20 کی پہلی سنچری اور بھونیشور کمار کی خطرناک گیند بازی کی مدد سے ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی میں رنز کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی جیت حاصل کی۔ اس نے ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو 101 رنز سے شکست دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : وراٹ کوہلی کی ٹی 20 کی پہلی سنچری اور بھونیشور کمار کی خطرناک گیند بازی کی مدد سے ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی میں رنز کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی جیت حاصل کی۔ اس نے ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو 101 رنز سے شکست دی۔ اس سے پہلے ہندوستان نے 2018 میں آئرلینڈ کے خلاف 143 رنز سے سب سے بڑی جیت حاصل کی تھی۔ کوہلی کے ناٹ آوٹ 122 رنز کی مدد سے ہندوستان نے سپر-4 کے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111 رنز ہی بنا سکی۔ تیز گیند باز بھونیشور کمار نے 4 اوورز میں 4 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کو سپر-4 کے پہلے دو میچوں میں پاکستان اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست ملی تھی، جس کی وجہ سے وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بنائی پہلی سنچری، 1021 دنوں کا انتظار ختم


      ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز اچھا نہیں ہوا ۔ پہلے ہی اوور میں بھونیشور نے دونوں سلامی بلے باز کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ حضرت اللہ ززائی اور رحمان اللہ گرباز دونوں کھاتہ نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد کریم جنت 2 اور نجیب اللہ زادران صفر کو اپنا شکار بنایا جبکہ کپتان محمد نبی 7 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کا شکار ہوئے۔ بھونیشور نے عظمت اللہ عمر زئی کو ایک رن پر آؤٹ کیا اور اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔ ٹیم نے 21 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دی تھیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs AFG میچ سے پہلے دبئی اسٹیڈیم کے انٹری گیٹ کے پاس لگی آگ، مچا ہنگامہ، دیکھئے ویڈیو


      اس کے بعد ابراہیم زادران اور راشد خان نے اسکور کو 50 رنز کے پار پہنچایا ۔ راشد 15 رنز بنانے کے بعد آف اسپنر دیپک ہوڈا کا شکار بنے۔ انہوں نے 19 گیندوں میں 2 چوکے بھی لگائے۔ اس کے بعد مجیب الرحمان نے 13 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ انہیں آر اشون نے انہیں بولڈ کیا۔ ابراہیم زادان 59 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ فرید بھی ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے ۔

      اس سے پہلے وراٹ کوہلی کے 122 رنز کی مدد سے ہندوستان نے 2 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ کوہلی نے 61 گیندوں پر 12 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 122 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ نومبر 2019 کے بعد یہ ان کی پہلی اور کیریئر کی 71ویں سنچری ہے۔ اس میچ میں کپتان روہت شرما کو آرام دیا گیا اور ان کی جگہ کپتان کے ایل راہل نے 41 گیندوں میں 62 رنز بنائے۔ انہوں نے کوہلی کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے 76 گیندوں میں 119 رنز کی شراکت داری کی ۔ کوہلی اور راہل کے علاوہ سوریہ کمار یادو نے چھ رن بنائے جبکہ ریشبھ پنت 20 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: