உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 WC: ہندوستان نے افغانستان کو روندا ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں درج کی اپنی پہلی جیت

    T20 WC: ہندوستان نے افغانستان کو روندا ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں درج کی اپنی پہلی جیت (AFP)

    T20 WC: ہندوستان نے افغانستان کو روندا ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں درج کی اپنی پہلی جیت (AFP)

    India vs Afghanistan, T20 World Cup 2021 : ہندوستان نے مقررہ 20 اوورس میں دو وکٹ گنوا کر 210 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جو موجودہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے ۔ اس کے بعد افغانستان کی ٹیم 20 اوورس میں سات وکٹ کھوکر 144 رن ہی بناسکی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا نے دمدار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلہ کے ایک میچ میں افغانستان کو 66 رنوں سے ہرایا ۔ اس طرح وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی جیت درج کی ۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورس میں دو وکٹ گنوا کر 210 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جو موجودہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے ۔ اس کے بعد افغانستان کی ٹیم 20 اوورس میں سات وکٹ کھوکر 144 رن ہی بناسکی ۔

      ہندوستان کیلئے سلامی بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل نے دمدار انداز میں بلے بازی ۔ دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں اور 140 رنوں کی سلامی شراکت داری کی ۔ روہت نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ 74 رن بنائے ۔ انہوں نے 47 گیندوں کی اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ وہیں راہل نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 69 رن بنائے ۔ ریشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا نے بھی طوفانی انداز میں بلے بازی اور تیسری وکٹ کیلئے 63 رنوں کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی ۔ پنت نے 13 گیندوں پر 27 رن جبکہ پانڈیا نے 35 رن بنائے ۔

      211 رنوں کے بڑے ہدف کا پیچھے کرنے کیلئے اتری افغانستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور اس کے دو وکٹ 13 رن کے مجموعی اسکور پر گر گئے ۔ محمد شہزاد کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور محمد سمیع نے اشون کے ہاتھوں انہیں کیچ آوٹ کرایا جبکہ حضرت اللہ ززائی تیرہ رن بناکر بمرہ کے شکار بنے ۔ اس کے علاوہ رحمان اللہ گرباز (19) کو رویندر جڈیجہ نے اپنا شکار بنایا ۔ پھر گلبدین نائب (18) کو اشون نے پویلین بھیجا ۔ نجیب اللہ زادران(11) کو اشون نے بولڈ کر ٹیم کا اسکور پانچ وکٹ پر 69 رن کردیا ۔

      کپتان محمد نبی اور کریم جنت نے سنبھل کر بلے بازی کی اور چھٹی وکٹ کیلئے 57 رنوں کی شراکت داری کی ۔ نبی کو 35 کے نجی اسکور پر آوٹ کرکے سمیع نے اس شراکت داری کو توڑا ۔ انہوں ںے 32 گیندوں کی اپنی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ ہندوستان کیلئے محمد سمیع نے 32 رن دے کر تین وکٹ جھٹکے جبکہ اشون نے صرف 14 رن دے کر دو وکٹ لئے ۔ بمراہ اور جڈیجہ نے ایک ایک کو آوٹ کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: