ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS ENG: دوسرے ٹی 20 میں ہندوستان کی جیت ، انگلینڈ پر بھاری پڑے ایشان کشن اور وراٹ کوہلی

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورس میں چھ وکٹ پر 164 رن بنائے اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 165 رنوں کا ہدف دیا ، جو ہندوستان نے کپتان کوہلی اور سلامی بلے باز ایشان کشن کی نصف سنچریوں کی بدولت تیرہ گیندیں باقی رہتے ہوئے تین وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا ۔

  • Share this:
IND VS ENG: دوسرے ٹی 20  میں ہندوستان کی جیت ، انگلینڈ پر بھاری پڑے ایشان کشن اور وراٹ کوہلی
IND VS ENG: دوسرے ٹی 20 میں ہندوستان کی جیت ، انگلینڈ پر بھاری پڑے ایشان کشن اور وراٹ کوہلی ۔ تصویر : اے پی ۔

احمد آباد میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹیم انڈیا نے شاندار جیت درج کی ۔ ہندوستان کو انگلینڈ نے 165 رنوں کا ہدف دیا تھا ، جس کو حاصل کرنے میں ہندوستان کو کچھ زیادہ پریشانی نہیں ہوئی ۔ ہندوستان کی جیت میں کپتان وراٹ کوہلی اور سلامی بلے باز ایشان کشن نے اہم کردار ادا کیا ۔ دونوں نے شاندار نصف سنچری بنائی اور دوسری وکٹ کیلئے 94 رنوں کی شراکت داری کرکے انگلینڈ کو میچ سے باہر کردیا ۔


ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورس میں چھ وکٹ پر 164 رن بنائے اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 165 رنوں کا ہدف دیا ، جو ہندوستان نے کپتان کوہلی اور سلامی بلے باز ایشان کشن کی نصف سنچریوں کی بدولت تیرہ گیندیں باقی رہتے ہوئے تین وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا ۔


انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیسن رائے نے 46 رن بنائے جبکہ اس میچ میں جوس بٹلر اپنا کھاتہ بھی نہیں کھیل سکے ۔ ڈیوڈ ملان نے 24 رن ، جانی بیرسٹو نے 20 رن ، مورگن نے 28 رن ، بین اسٹوکس نے 24 رن بنائے ۔ ہندوستان کیلئے شردل ٹھاکر اور واشنگٹن سندر نے دو دو وکٹ جبکہ بھونیشور کمار اور یجویندر چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔


ہدف کے تعاقب میں اتری ٹیم انڈیا کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور سلامی بلے باز کے ایل راہل پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر ہی آوٹ ہوگئے ۔ مگر اس کے بعد کپتان کوہلی اور ایشان کشن نے شاندار اننگز کھیلی ۔ کوہلی 73 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ ایشان کشن نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار نصف سنچری بنائی اور چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 56 رن بنائے ۔

علاوہ ازیں ریشبھ پنت نے 26 رن اور سریش ایئر نے ناٹ آوٹ آٹھ رن بنائے ۔ کپتان کوہلی نے چھکا لگا کر ٹیم انڈیا کو جیت دلائی ۔ انگلینڈ کیلئے عادل رشید ، کرس جورڈن اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 14, 2021 10:53 PM IST