உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ZIM : ٹیم انڈیا کی زمبابوے پر 'پرفیکٹ 10' جیت، گیند بازوں کے بعد شیکھر ۔ شبھمن کا دھمال

    IND vs ZIM : ٹیم انڈیا کی زمبابوے پر 'پرفیکٹ 10' جیت، گیند بازوں کے بعد شیکھر ۔ شبھمن کا دھمال ۔  (AFP)

    IND vs ZIM : ٹیم انڈیا کی زمبابوے پر 'پرفیکٹ 10' جیت، گیند بازوں کے بعد شیکھر ۔ شبھمن کا دھمال ۔ (AFP)

    India vs Zimbabwe 1st ODI: گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد سلامی بلے باز شیکھر دھون اور شبھمن گل کی ناٹ آوٹ سنچری شراکت داری کی بدولت ہندوستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد سلامی بلے باز شیکھر دھون اور شبھمن گل کی ناٹ آوٹ سنچری شراکت داری کی بدولت ہندوستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جمعرات کو ہرارے میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی گیند بازوں نے زمبابوے کی اننگز کو 40.3 اوورز میں 189 رنز پر سمیٹ دیا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر 30.5 اوورز میں ہدف کو آسانی سے حاصل کرلیا۔ شیکھر دھون نے 81 اور شبھمن گل نے 82 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔ اس کے ساتھ ہی تیز گیند باز دیپک چاہر، پرسدھ کرشنا اور اکشر پٹیل نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: VIDEO: پاکستان کے حارث روف نے اڑایا بلے باز کا وکٹ، ہوا میں 'ڈانس' کرتا دکھا اسٹمپ


      190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے شاندار آغاز کیا اور میزبان ٹیم کے گیند باز کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ سلامی بلے باز شیکھر دھون نے 113 گیندوں پر 81 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز میں 9 چوکے لگائے۔ وہیں شبھمن گل نے 72 گیندوں پر 10 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 82 رنز بنائے۔ دونوں نے 192 رنز کی ناٹ آوٹ اوپننگ شراکت داری کی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IPL یا پاکستان سپر لیگ؟ اب کھلاڑیوں کے سامنے کسی ایک کو منتخب کرنے کا سوال


      اس سے پہلے ہندوستان نے تیز گیند باز دیپک چاہر کی قیادت میں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کی اننگز 189 رنز پر سمیٹ دی۔ انجری کے باعث تقریباً 6 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کررہے تیز گیند باز دیپک چاہر نے میزبان ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا ۔ انہوں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل (24 رن پر 3 وکٹ) اور پرسدھ کرشنا (50 رن پر 3 وکٹ) نے بھی کمال کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

      زمبابوے نے 110 رنز پر 8 وکٹیں گنوا دی تھیں، جس کے بعد ریچرڈ اینگاروا (34) اور بریڈ ایوانز (33 ناٹ آؤٹ) نے 9ویں وکٹ کیلئے 70 رنز جوڑے۔ کپتان ریگیس 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔ لوکیش راہل نے کووڈ-19 اور اسپورٹس ہرنیا کی سرجری کی وجہ سے تقریباً 3 ماہ بعد واپسی کی اور کپتان کی ذمہ داری بھی سنبھالی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: