IND vs NZ: ٹیم انڈیا کی ٹی 20 کی سب سے بڑی جیت، 2023 میں لگاتار چوتھی سیریز پر کیا قبضہ
IND vs NZ: ٹیم انڈیا کی ٹی 20 کی سب سے بڑی جیت، 2023 میں لگاتار چوتھی سیریز پر کیا قبضہ (AP)
India vs New Zealand : ہندوستان نے شبھمن گل کی سنچری کی بدولت پر ٹی ٹوینٹی سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔ ہندوستان نے بدھ کو نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 168 رنز سے کراری شکست دی۔
نئی دہلی : ہندوستان نے شبھمن گل کی سنچری کی بدولت پر ٹی ٹوینٹی سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔ ہندوستان نے بدھ کو نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 168 رنز سے کراری شکست دی۔ رنز کے لحاظ سے یہ ہندوستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں ٹیم نے آئرلینڈ کو 143 رنز سے شکست دی تھی۔ اسی کے ساتھ ٹیم انڈیا نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی گل کی پہلی سنچری کی بدولت ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 234 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ گل نے 63 گیندوں پر ناٹ آوٹ 126 رنز بنائے۔ انہوں نے 12 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 12.1 اوورز میں 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس سے پہلے ہندوستان نے کیوی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی 3-0 سے بڑی شکست دی تھی۔ سال 2023 کی بات کریں تو ہندوستان نے لگاتار چوتھی سیریز جیتی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز جیتی تھی۔
ہدف کے تعاقب کیلئے میدان میں اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کبھی بھی میچ میں نظر نہیں آئی۔ ان کی 5 وکٹیں صرف 21 رنز پر گر گئیں۔ ٹیم کے 9 بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی نہیں چھو سکے۔ ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ، عمران ملک اور شیوم ماوی نے بھی 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے پہلے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں شبھمن گل کی پہلی سنچری کی بدولت ہندوستان نے 4 وکٹوں پر 234 رنز کا بڑا اسکور بنایا ۔ گل نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے صرف 63 گیندوں پر 12 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 126 رنز بنائے۔ انہوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کی شروعات یوں تو کچھ اچھی نہیں رہی اور مچل سینٹنر نے دوسرا اوور مائیکل بریسویل کو دے کر ماسٹر اسٹروک کھیلا۔ آف اسپنر نے بھی اپنے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اوور کی دوسری ہی گیند پر ایشان کشن کو پویلین بھیج دیا۔ ایشان نے ایک رن بنایا ۔
مگر اس کے بعد راہل ترپاٹھی نے کچھ شاندار شارٹس لگائے اور تیز رفتاری سے رنز بنائے ۔ ترپاٹھی نے 22 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان کے علاوہ سوریہ کمار یادو نے 24 رنز، کپتان ہاردک پانڈیا نے 30 رنز اور دیپک ہوڈا نے دو رن بنائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔