اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز جیت کر رقم کی تاریخ، آسٹریلیا کے ورلڈ ریکارڈ کی برابری کی

    ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز جیت کر رقم کی تاریخ، برابر کیا ورلڈ ریکارڈ  (Photo- BCCI Twitter Page)

    ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز جیت کر رقم کی تاریخ، برابر کیا ورلڈ ریکارڈ (Photo- BCCI Twitter Page)

    India vs South Africa ODI: ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ایک کیلنڈر سال میں 38 میچ جیت کر آسٹریلیا کے 19 سال پرانے عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Kolkata | Mumbai | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ایک کیلنڈر سال میں 38 میچ جیت کر آسٹریلیا کے 19 سال پرانے عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی۔ یہ سیریز جیت اس لحاظ سے بھی دلچسپ ہے کہ ہندوستان نے پہلا میچ ہارنے کے بعد سیریز جیتی۔ ٹیم انڈیا نے مجموعی طور پر 9ویں مرتبہ اور 2017 کے بعد چھٹی مرتبہ ایسا کیا ہے۔

      بتادیں کہ 2003 میں آسٹریلیا نے بین الاقوامی کرکٹ میں 38 میچ جیت کر ایک عالمی ریکارڈ بنایا تھا، جس کی ٹیم انڈیا نے ایک کیلنڈر سال میں بین الاقوامی کرکٹ میں 38 میچ جیت کر برابری کرلی ۔ ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی اور جنوری 2022 سے اکتوبر تک اپنی مجموعی طور پر 38 ویں جیت درج کی۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے 2003 میں ایک کیلنڈر سال میں 38 میچ جیتے تھے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے سال 2017 میں بین الاقوامی کرکٹ میں لگاتار 37 میچ جیتے تھے۔


      بتادیں کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو کی قیادت میں شاندار اسپن تکڑی کی بدولت ٹیم انڈیا نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ۔

      یہ بھی پڑھئے: خطرناک گیندبازی کے سامنے جنوبی افریقہ پست،تیسرا ون ڈے جیت کر ہندوستان نے سیریز پر کیا قبضہ



      یہ بھی پڑھئے: ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے شاہین شاہ آفریدی کو لے کر پاکستان نے دیا بڑا اپ ڈیٹ، جانئے کیا کہا؟


      خیال رہے کہ گیند باقی رہنے کے اعتبار سے جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی یہ سب سے بڑی جیت ہے۔ میزبان ٹیم نے 185 گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت حاصل کی جبکہ اس سے پہلے 4 فروری 2018 کو سنچورین میں اس نے اس ٹیم کو 177 گیندیں باقی رہتے ہوئے ہرایا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال کے شروع میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز میں 0-3 سے ہار کا حساب بھی برابر کرلیا۔

      یہ اس سال جنوبی افریقہ کا دوسرا کم ترین سکور ہے۔ اس سے قبل 22 جولائی کو مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف ٹیم صرف 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: