ٹیم انڈیا کی ون ڈے ورلڈ کپ جیت کے 10 سال ہوئے پورے ، سوشل میڈیا پر لوگوں نے خاص طریقہ سے منایا جشن
#WorldCup2011: سوشل میڈیا پر بھی یوزرس دیر رات سے ہی ہندوستان کے ورلڈ کپ جیتنے والے لمحات کو شیئر کرکے اپنی خوشی ظاہر کررہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں سال 2011 ورلڈ کپ سے وابستہ یادوں کو کئی کرکٹ فینس نے لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 02, 2021 10:36 AM IST

ٹیم انڈیا کی ون ڈے ورلڈ کپ جیت کے 10 سال ہوئے پورے ، سوشل میڈیا پر لوگوں نے خاص طریقہ سے منایا جشن
اگر آپ کرکٹ کے مداح ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ آج کا دن آپ کبھی نہیں فراموش کرسکتے ہیں ۔ ایسا ہم اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ آج ہی کے دن سال 2011 میں ہندوستان نے سری لنکا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا ۔ ہندوستانی ٹیم کی اس شاندار جیت پر پورے ہندوستان میں جم کر جشن منایا گیا تھا ۔ اس ورلڈ کپ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے جو کارنامہ انجام دیا تھا ، اس کو کوئی بھی کرکٹ فین کبھی نہیں بھول پائے گا ۔
سوشل میڈیا پر بھی یوزرس دیر رات سے ہی ہندوستان کے ورلڈ کپ جیتنے والے لمحات کو شیئر کرکے اپنی خوشی ظاہر کررہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں سال 2011 ورلڈ کپ سے وابستہ یادوں کو کئی کرکٹ فینس نے لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ نتیجہ کے طور پر ٹویٹر پر ورلڈ کپ 2011 ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے ۔ کرکٹ فینس جو بھی ہندوستانی ٹیم کی اس کامیابی کے گواہ رہے ہیں وہ اپنی اپنی یادیں الگ الگ طرح سے شیئر کرکے اس یادگار لمحوں کو پھر سے تازہ کررہے ہیں ۔
10yrs back on this day India won World cup after 28yrs
And msd made us believe that until he is batting match can be ours
I still remember last words of rav shastri
"It's Indian captain who is absolutely magnificent today" #MSDhoni#worldcup2011
pic.twitter.com/Wl1LWaaREf
— Naman Mehta (@Indian_kop) April 1, 2021
Sachin-Sehwag Duo
Gambhir heroic Innings
Kohli's Supportive Innings
Raina-Yuvi Middle Order Support
Dhoni Finishing
Zaheer-Nehra-Munaf trio
10 Years For Historic WorldCup Win
First Team To Win a World Cup at Home Country 💙#MSDHONI | #worldcup2011 pic.twitter.com/y7DrvLb2g6
— SiD SahiL⏺ (@sinnerboy143) April 1, 2021
#worldcup2011 #Dhoni
Stop Dancing In Joy It's Just a Game !
The Game - Emotion ❤️ pic.twitter.com/aKKn7L2ruP
— Akshat OM (@AkshatOM3) April 1, 2021
On this day in 2011 India lifted the World Cup after 28 years a day which is cherished by all the Indians round the world for ever and ever 🤍 thankful to each and every one involved with the team of 2011.#WorldCup2011 #WorldCup2011 pic.twitter.com/FOhOeSBVS8
— V.prakash (@arnav__606) April 2, 2021
بتادیں کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں ظہر خان ، گوتم گمبھیر اور مہندر سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ ظہیر خان نے گیند بازی تو دھونی اور گمبھیر نے بلے بازی سے فائنل میچ میں ہندوستان کی جیت کو یقینی بنایا تھا ۔ وہیں اس ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ کپ دلانے میں سب سے بڑا کردار یوراج سنگھ نے ادا کیا تھا ، جنہوں نے نہ صرف اپنے بلے سے کمال دکھایا تھا ، بلکہ اپنی گیند بازی سے بھی حریف ٹیموں کی ناک میں دم کردیا تھا ۔
ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں سری لنکا نے مہیلا جئے وردھنے کی شاندار سنچری کی بدولت 274 رن بنائے تھے ۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات اتنی اچھی نہیں رہی تھی اور اس نے 31 رن پر دو وکٹ گنوا دئے تھے ۔ سہواگ اور سچن پویلین لوٹ چکے تھے ، لیکن گوتم گمبھیر اور دھونی نے ساتھ مل کر 109 رنوں کی شراکت داری کی ۔ گمبھیر 97 رن بناکر آوٹ ہوگئے ، جس کے بعد دھونی اور یوراج سنگھ کی جوڑی نے شاندار بلے بازی کرکے ورلڈ کپ خطاب پر قبضہ جمایا ۔