اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SL: سوریہ کمار کی طوفانی سنچری، ہندوستان نے سری لنکا کو ہراکر نئے سال کی پہلی سیریز اپنے نام کی

    IND vs SL: سوریہ کمار کی طوفانی سنچری، ہندوستان نے سری لنکا کو ہراکر نئے سال کی پہلی سیریز اپنے نام کی . (Indiancricketteam/instagram)

    IND vs SL: سوریہ کمار کی طوفانی سنچری، ہندوستان نے سری لنکا کو ہراکر نئے سال کی پہلی سیریز اپنے نام کی . (Indiancricketteam/instagram)

    IND vs SL: ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے دوسری ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز 1-0 سے جیتی تھی ۔ وہیں 2023 میں ہاردک پانڈیا اینڈ کمپنی نے شاندار آغاز کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز میں کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی ۔ اس کے ساتھ ہی سیریز کا فیصلہ کن میچ راجکوٹ کے میدان میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں بھی ٹاس ہندوستان کے حق میں گیا اور کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ یوں تو آغاز ہندوستان کے حق میں نہیں رہا، لیکن دوسرے ٹی ٹوینٹی میں شاندار نصف سنچری بنانے والے مسٹر 360 نے سری لنکائی گیند بازوں کی جم کر خبر لی ۔

      سوریہ کمار یادو نے اپنی آگ کا مزہ ایشیا کپ چیمپئن کو بھی چکھا دیا ۔ انہوں نے چاروں سمتوں میں ہوائی فائر کئے، جس سے فیلڈرز محض تماشائی بن کر رہ گئے۔ انہوں نے اپنی سنچری صرف 45 گیندوں میں مکمل کی۔ سوریہ کمار نے 52 گیندوں پر 112 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی سلامی بلے باز شبھمن گل نے بھی 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ساتھ ہی اس سیریز سے ڈیبیو کرنے والے راہل ترپاٹھی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ انہوں نے صرف 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 35 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ ان تیز اننگز کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے مہمانوں کے سامنے 229 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کردیا ۔

      بلے بازوں نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کر کے مہمان ٹیم پر دباؤ ڈال دیا تھا، جس کا ہندوستانی گیند بازوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ٹیم انڈیا کے گیند باز شروع سے ہی سری لنکائی بلے بازوں پر حاوی نظر آئے ۔ میزبان ٹیم 100 رنز سے پہلے ہی 5 سری لنکائی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا چکی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان نے سری لنکائی ٹیم کو 91 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ۔

      ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے دوسری ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز 1-0 سے جیتی تھی ۔ وہیں 2023 میں ہاردک پانڈیا اینڈ کمپنی نے شاندار آغاز کیا ہے۔ ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی ۔

      یہ بھی پڑھئے: کرکٹر محمد کیف کی اہلیہ خوبصورتی میں کٹرینہ ۔ انوشکا کو دیتی ہیں مات، دیکھئے تصاویر


       

      یہ بھی پڑھئے: اس کرکٹر نے ٹیم انڈیا کی ہار میں بھی رقم کی تاریخ، T20میں ایسا کرنےوالے بنے پہلےہندوستانی



      ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 10 جنوری سے ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا مہمان ٹیم ون ڈے سیریز میں اپنے زخم بھرنے میں کامیاب ہوپاتی ہے یا نہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: