உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوچ راہل دراوڑ ہوئے کووڈ19 سے متاثر، Asia Cup 2022 میں جانے پر شک

      ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہول دراوڑ Rahul Dravid کووڈ-19 ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ٹیم کے ساتھ دبئی نہیں جا رہے ہیں۔

    ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہول دراوڑ Rahul Dravid کووڈ-19 ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ٹیم کے ساتھ دبئی نہیں جا رہے ہیں۔

    ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہول دراوڑ Rahul Dravid کووڈ-19 ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ٹیم کے ساتھ دبئی نہیں جا رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Dubai, UAE
    • Share this:
      Breaking news: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) کے لیے دبئی روانہ ہو گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہول دراوڑ Rahul Dravid کووڈ-19 ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ٹیم کے ساتھ دبئی نہیں جا رہے ہیں۔

      یہ دیکھنا باقی ہے کہ راہول ڈریوڈ کب باقی ٹیم کے ساتھ کب شامل ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ راہول دراوڑ  نے حال ہی میں ختم ہونے والی 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے زمبابوے کا سفر نہیں کیا تھا۔ انہیں سینئر سلیکشن کمیٹی نے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے کے ساتھ آرام دیا تھا۔ راہول دراوڑ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد وی وی ایس لکشمن ایشیا کپ 2022 میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

      راہول دراوڑکی غیر موجودگی میں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی اے لکشمن نے KL راہل کی قیادت میں ٹیم کے ساتھ زمبابوے کا سفر کیا۔ دراوڑ، کپتان روہت شرما کے ساتھ، گزشتہ سال T20 ورلڈ کپ میں  جلدی  باہر ہونے کے بعد سے ہندوستان کے T20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے انداز کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

      ہندستان پاکستان کا مقابلہ

      ایشیا کپ کی بات کریں تو گروپ راؤنڈ میں بھارت اور پاکستان 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ ٹورنامنٹ 27 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ اگر کوہلی کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں موقع ملا تو وہ اسپیشل سنچری اسکور کریں گے۔ یہ ان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا 100 واں میچ ہوگا۔ وہ ایسا کرنے والے دوسرے ہندوستانی بن جائیں گے۔ کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 132 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔

      ۔Sonali Phogat Died: بی جے پی لیڈر و اداکارہ سونالی فوگاٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

      بتادیں کہ ایشیا کپ کے کوالیفائر مقابلے شروع ہوچکے ہیں۔ چار ٹیموں کے درمیان مین ڈرا میں جگہ بنانے کے لئے زور آزمائش ہو رہی ہے۔ حالانکہ سب کو انتظار 28 اگست کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے کا ہے۔ اس میچ سے پہلے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی چوٹ کے سبب ایشیا کپ سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔

      وہیں شاہین شاہ آفریدی کے زخمی ہونے کے سبب بھلے ہی ٹیم انڈیا نے راحت کی سانس لی ہوگی، لیکن اس ایک گیند باز کی غیر موجودگی سے ہندوستان کی پریشانی کم ہوجائے گی، ایسا نہیں لگتا ہے۔ کیونکہ پاکستان کے پاس تیز گیند بازوں کی بھرمار ہے، جو ایشیا کپ کے مقابلے میں ٹیم انڈیا کی ٹینشن بڑھا سکتے ہیں۔ ایسے ہی ایک گیند باز ہیں 19 سال کے نسیم شاہ۔

      نسیم شاہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیدر لینڈ دورے پر گئے ہیں اور انہوں نے اسی سیریز میں ہی اپنا ونڈے ڈیبیو کیا ہے، لیکن تین میچوں میں ہی اس گیند باز نے اپنی قابلیت ثابت کردی۔ نسیم شاہ نے نیدر لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ونڈے میں کمال کی گیند بازی کی۔

      Asia Cup 2022: وراٹ کوہلی پاکستان کے خلاف لگانے جارہے ہیں، سنچری، 28 اگست کو زبردست مقابلہ

      اس میچ میں پاکستانی ٹیم پر شکست کا خظرہ منڈلا رہا تھا۔ مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 206 رن ہی بنائے تھے۔ اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وقت نیدر لینڈ کی ٹیم نے 6 وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنا لئے تھے۔ اسے آخری 30 گیندوں میں 35 رنوں کی ضرورت تھی اور ٹام کپور 61 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ لیکن، ان کے آوٹ ہوتے ہی نسیم شاہ نے نیدر لینڈ پر شکنجہ کس دیا اور 49ویں اوور میں 4 گیندوں کے اندر 2 وکٹ حاصل کرکے نیدرلینڈ کی اننگ کو 197 رنون پر ہی سمیٹ دیا۔ اس طرح نیدر لینڈ کی ٹیم 9 رن سے میچ ہار گئی اور پاکستان نے تیسرا اور آخری ونڈے جیت لیا اور سیریز میں نیدر لینڈ کا کلین سوئپ کردیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: