ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019: یہ ٹیم جیتے ورلڈ کپ، سٹہ بازوں نے لگایا داؤ

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019: یہ ٹیم جیتے ورلڈ کپ، سٹہ بازوں نے لگایا داؤ

کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل طے ہوچکے ہیں۔ منگل کو ہندستان اور نیوزی لینڈ کو ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔ ایسے میں سٹہ بازار بھی کاگی گہما گہمی میں ہے۔ سٹہ بازوں کے حساب سے ورلڈ کپ کا خطاب ہندستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔۔


لیڈ بروکس اور بیٹ وے جیسی اہم آن لائن ویب سائٹ نے پیشن گوئی کی ہے کہ ہندستان 1 جولائی کو ہونے والے فائنل میں جگہ بنائے گا اور تاریخی لارڈس میڈان پر خطاب بھی جیتے گا۔ لیڈ بروکس نے انڈیا کی جیت پر 13/8کا بھاؤ دیا ہے جبکہ اس کے بعد انگلینڈ (15/8) آسٹریلیا (11/4)  اور نیوزی لینڈ  (8/1) کا نمبر آتاہے۔ بیٹ وے نے ہندستان کو تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا مضبوط دعویدار بتایا ہے۔۔


وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم لیگ مرحلے میں 15 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پررہی تھی جبکہ آسٹریلیا 14 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پعر تھی۔ انگلینڈ (12) نے تیسرا جبکہ نیوزی لینڈ (11)نے چوتھا مقام حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔


سٹہ بازات میں ہندستان کے آگے ہونے کا سبب اس کا سیمی فائنل مقابلہ ماناجارہا ہے۔ انڈیا کا سیمی فائنل مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہونا ہے جو اپنے گزشتہ 3 میچ ہار چکی ہے۔ جہاں ایک طرف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کی ٹکرہونے کی امید ہے وہیں ہندستان کا مقابلہ اس نیوزی لینڈ سے جسے پورے ٹورنامنٹ میں رن بنانے کے دوران دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔۔۔

ICC Cricket World Cup, ICC Cricket World Cup 2019, Indian Cricket Team, New Zealand Cricket Team, India vs New Zealand, आईसीसी क्रिकेट वर्ल्डकप, आईसीसी क्रिकेट वर्ल्डकप 2019, भारतीय क्रिकेट टीम, न्यूज़ीलैंड क्रिकेट टीम, भारत v/s न्यूज़ीलैंड

اس کے علاوہ ہندستان کے پاس اس وقت ٹورنامنٹ کے سب سے اچھے لے باز روہت شرما ہیں جنہوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک پانچ سنچری لگائی ہے۔ ہندستان کی ٹیم کافی متوازن ہے اور ان کے پاس دنیا سب سے اچھا بلے باز وراٹ کوہلی اور دنیا کا سب سے اچھا گیند باز جسپریت بمراہ ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں ہندستان کی جیت کو لیکر سٹہ بازار میں یقین ہے۔
First published: Jul 09, 2019 01:16 PM IST