உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان ICC T20I رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچا، جانئے کس نمبر پر ہے پاکستان؟

    ہندوستان ICC T20I رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچا، جانئے کس نمبر پر ہے پاکستان؟ (Indian Cricket Team Instagram)

    ہندوستان ICC T20I رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچا، جانئے کس نمبر پر ہے پاکستان؟ (Indian Cricket Team Instagram)

    ICC T20I Latest Ranking: روہت شرما کے کمان سنبھالنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جس کے بعد ٹیم انڈیا ایک بار پھر کرکٹ کے اس سب سے چھوٹے فارمیٹ میں ٹاپ پر پہنچنے میں کامیاب رہی ۔

    • Share this:
      دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آج ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ روہت شرما کے کپتان بننے کے بعد ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی تھی ، لیکن روہت شرما کے کمان سنبھالنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جس کے بعد ٹیم انڈیا ایک بار پھر کرکٹ کے اس سب سے چھوٹے فارمیٹ میں ٹاپ پر پہنچنے میں کامیاب رہی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان بنے سپرمین ، ہوا میں اڑ کر پکڑا حیرت انگیزت کیچ، دیکھئے وائرل Video


      آئی سی سی کے ذریعہ مرد ٹیموں کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ پر نظر ڈالیں تو ہندوستانی ٹیم 270 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کے 265 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان 261 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 253 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 251 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، نیوزی لینڈ 250 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز 240 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، بنگلہ دیش 233 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، سری لنکا 230 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر جبکہ افغانستان کی ٹیم 226 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  'اب ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں...' شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کھلاڑیوں سے ایسا کیوں کہا؟

      روہت شرما کے کپتان بننے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی، جو اس نے 3-0 سے جیتی۔ اس کے بعد ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جو اس نے 3-0 سے جیت لی۔

      ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلی تھی۔ 3 میچوں کی اس سیریز میں ہندوستان نے سری لنکا کو 3-0 سے شکست دی تھی ۔ اس طرح ہندوستان نے گزشتہ تین ٹی ٹوینٹی سیریز میں مخالف ٹیموں کو وہائٹ واش کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے روہت شرما کی کپتانی میں لگاتار 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: