IND vs SA: محمد سمیع اور دیپک چاہر کو ملا ٹیم انڈیا میں موقع، جانئے کس نے گنوائی ٹیم سے جگہ

IND vs SA: محمد سمیع اور دیپک چاہر کو ملا ٹیم انڈیا میں موقع، جانئے کس نے گنوائی ٹیم سے جگہ

IND vs SA: محمد سمیع اور دیپک چاہر کو ملا ٹیم انڈیا میں موقع، جانئے کس نے گنوائی ٹیم سے جگہ

IND vs SA: ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ محمد سمیع اور جسپریت بمراہ کی طویل عرصے بعد ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ دیپک چاہر کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ محمد سمیع اور جسپریت بمراہ کی طویل عرصے بعد ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ دیپک چاہر کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ روہت شرما سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز ہندوستان میں ہی کھیلی جائے گی۔ سمیع نے آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنز کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی لیگ کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا ۔ ایشیا کپ کے دوران سابق ہندوستانی کوچ روی شاستری سمیع کو ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تاہم سمیع کو ورلڈ کپ کے لئے اسٹینڈ بائی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: گیند باز نسیم شاہ نے کہا کون ہیں اروشی روتیلا، میں نہیں جانتا، اب اداکارہ نے دیا یہ جواب


    بی سی سی آئی نے پیر کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی دو طرفہ سیریز کے لئے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ دوسرا میچ 2 اکتوبر اور آخری میچ 4 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز بھی ہونی ہے۔ تاہم ون ڈے سیریز کے لئے ابھی تک ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان، بمراہ اور ہرشل پٹیل کی واپسی


    ہندوستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے کل 6 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے ہیں۔ حال ہی میں ایشیا کپ میں کھلاڑی میدان میں اترے تھے۔ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی۔ ٹیم سپر 4 سے ہی باہر ہو گئی تھی۔ وہ سری لنکا اور پاکستان سے ہار گئی تھی ۔ ایسے میں ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں وہ اپنی خامیوں کو دور کرنا چاہے گی ۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، ریشبھ پنت، دنیش کارتک، آر اشون، اکشر پٹیل، یجویندر چہل، جسپریت بمراہ، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ۔ ، محمد سمیع ، دیپک چاہر۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: