உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہاردک پانڈیا سنبھالیں گے ٹیم انڈیا کی کمان، آئرلینڈ کے خلاف T20 کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان

    ہاردک پانڈیا سنبھالیں گے ٹیم انڈیا کی کمان، آئرلینڈ کے خلاف T20 کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان (AFP)

    ہاردک پانڈیا سنبھالیں گے ٹیم انڈیا کی کمان، آئرلینڈ کے خلاف T20 کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان (AFP)

    India vs Ireland T20I Series: سلیکٹرز نے اس سیریز کے لیے ٹیم کی کپتانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سونپی ہے، جب کہ وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کو آرام دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان بدھ کی شام کیا گیا۔ سلیکٹرز نے اس سیریز کے لیے ٹیم کی کپتانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سونپی ہے، جب کہ وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کو آرام دیا گیا ہے۔ پنت اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیم انڈیا کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ ہاردک نائب کپتان ہیں۔ ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں 2 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔

      بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس کا کپتان ہاردک کو مقرر کیا گیا ہے۔ راہل ترپاٹھی کو پہلی مرتبہ ٹیم میں موقع ملا ہے۔ وہیں سنجو سیمسن کی واپسی ہوئی ہے۔ ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم کے باقاعدہ کھلاڑی ایجبسٹن میں دوبارہ شیڈیولڈ 5ویں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے براہ راست انگلینڈ جائیں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم نے اپنے ہی ٹیم ساتھی کہا بوڑھا، پھر اس نے کیا ایسا دھماکہ، بن گیا پلیئر آف دی میچ


      سلامی بلے باز کے ایل راہل کے زخمی ہونے کے بعد پنت کو جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان بنایا گیا تھا۔ ہاردک پانڈیا اس سیریز میں نائب کپتان کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IPL کے ایک میچ سے 107 کروڑ سے بھی زیادہ کمائی، جانئے کتنے میں فروخت ہوئے میڈیا رائٹس؟


      28 سالہ ہاردک نے حال ہی میں اپنی کپتانی میں اپنے پہلے ہی سیزن میں گجرات ٹائٹنز کو آئی پی ایل چیمپئن بنایا تھا۔ گجرات کی ٹیم پہلی مرتبہ سیزن میں اتری تھی اور فائنل میں راجستھان رائلز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ پنت اور شریس ایئر کو اس سیریز کے لیے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے اور ان کی جگہ سنجو سیمسن اور راہل ترپاٹھی کو موقع ملا ہے۔

      آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ہندوستانی اسکواڈ: ہاردک پانڈیا (کپتان)، بھونیشور کمار (نائب کپتان)، ایشان کشن، ریتوراج گائیکواڑ، سنجو سیمسن، سوریہ کمار یادو، وینکٹیش ائیر، دیپک ہوڈا، راہل ترپاٹھی، دنیش کارتک (وکٹ کیپر) ، یجویندر چہل ، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، ہرشل پٹیل، آویش خان، ارشدیپ سنگھ اور عمران ملک
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: