உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی کھلاڑیوں نے وراٹ کوہلی پر دل کھول کر برسایا پیار،یہ دیکھ کر آپ بھی ہو جائیں گے مسحور

    وراٹ کوہلی کی اس عمدہ اننگز سے ہر کوئی خوش ہے۔ انہیں اس سنچری اننگز کے لیے پڑوسی ملک پاکستان سے بھی نیک تمنائیں مل رہی ہیں، جو کچھ اس طرح ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی بالآخر 1021 دن بعد بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم کنگ کوہلی Virat Kohli کو اس سنچری کے لیے 83 اننگز کا انتظار کرنا پڑا۔ لیکن جب یہ سنچری ان کے بلے سے نکلی تو یہ دیکھنے کے لائق تھی۔ اسٹار بلے باز نے ایشیا کپ کے آخری میچ میں افغان ٹیم کے خلاف میدان کے چاروں طرف شاندار شاٹس لگائے۔ اس عمدہ اننگز کے دوران انہوں نے 61 گیندوں کا سامنا کیا اور 200.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے 122 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے 12 چوکے اور چھ شاندار چھکے لگے۔

      وراٹ کوہلی کی اس عمدہ اننگز سے ہر کوئی خوش ہے۔ انہیں اس سنچری اننگز کے لیے پڑوسی ملک پاکستان سے بھی نیک تمنائیں مل رہی ہیں، جو کچھ اس طرح ہیں۔

       ساؤتھ سپر اسٹار بولے، وراٹ انا کی بایوپک کرنا چاہتا ہوں

      عماد وسیم:
      پاکستانی آل راؤنڈر کھلاڑی عماد وسیم کوہلی کی عمدہ سنچری اننگز دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ کنگ کوہلی کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی نے لکھا، 'گرہ کا سب سے بہترین کھلاڑی واپس آگیا ہے۔'



      وہاب ریاض:
      پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، 'وراٹ کوہلی کے رنز کے بغیر کرکٹ ادھورا لگتا ہے۔ رن مشین کو تال میں واپس دیکھ کر اچھا لگا۔ کوہلی کے شو کا لطف اٹھایا۔



      جنید خان نے لکھا، وراٹ کو اس طرح واپس دیکھ کر بہت اچھا لگا، بالکل ٹھوک ڈالا، یہ تمام محنت بالآخر رنگ لائی۔



      وقار یونس نے بھی دیا پیار



      احمد شہزاد نے بھی کیا ٹویٹ



      کامران اکمل



      حسن علی بولے بیحد ہی شاندار واپسی کی ہے وراٹ۔


      بازد خان



      محمد عامر



      شعیب اختر



       

      یم انڈیا میں ہوں گی یہ بڑی تبدیلیاں! یہ پلئینگ 11 ٹیم کو دلائیں گے جیت

      ہندستان۔پاکستان کے مقابلے میں آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر ارشدیپ کے ساتھ شخص نے کی بدتمیزی

      آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سنچری سے قبل ایڈن گارڈنز میں بنگلہ دیش کے خلاف بلے سے کوہلی کی 70ویں سنچری نکلی تھی۔ اس میچ میں وہ 194 گیندوں پر 136 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ گزشتہ روز افغان ٹیم کے خلاف سنچری بنانے کے بعد کوہلی کی بین الاقوامی کرکٹ میں سنچریوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ فی الحال وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں پونٹنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: