اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ناگپور ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کی تین پلیئنگ الیون، شدید تذبذب، جانئے کون ہوا باہر اور کون اندر

    ناگپور ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کی تین پلیئنگ الیون، شدید تذبذب، جانئے کون ہوا باہر اور کون اندر ۔ تصویر : BCCI Twitter page

    ناگپور ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کی تین پلیئنگ الیون، شدید تذبذب، جانئے کون ہوا باہر اور کون اندر ۔ تصویر : BCCI Twitter page

    India vs Australia : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہوگا ۔ ہر کوئی اس سلسلہ میں بات کر رہا ہے کہ ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون کیسی ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہوگا ۔ ہر کوئی اس سلسلہ میں بات کر رہا ہے کہ ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون کیسی ہوگی۔ آسٹریلیا کے خلاف کئی ٹیسٹ سیریز کا حصہ رہنے والے لیجنڈز نے بھی اپنی الیون کو سامنے رکھا ہے۔

      حالانکہ کپتان روہت شرما کی طرف سے کہا گیا کہ پچ اور کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے ہی وہ آخری وقت پر ہندوستان کے پلیئنگ الیون کو لے کر اپنا فیصلہ کریں گے ۔ روہت نے کہا کہ لڑکوں کو یہ بتادیا گیا ہے کہ پچ کا مزاج اور کنڈیشن کی بنیاد پر انہیں ٹیسٹ سیریز میں موقع دیا جائے گا ۔

      بارڈر-گواسکر ٹرافی داؤ پر لگی ہوئی ہے اور ہندوستان - آسٹریلیا کی ٹیمیں اسے جیتنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کی جانب سے کون سے گیارہ کھلاڑی میدان میں اتریں گے ،ان کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں لیکن لیجنڈوں نے اپنی پلیئنگ الیون کے بارے میں اپنی رائے دی ہے۔

      ہربھجن سنگھ کی پلیئنگ الیون

      ٹیم انڈیا کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کی طرف سے منتخب کردہ پلیئنگ الیون شاندار ہے۔ انہوں نے شبھمن گل کو کے ایل راہل پر فوقیت دی ہے اور ٹیم انڈیا کے نائب کپتان کے باہر کردیا ہے۔

      روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، آر اشون، اکشر پٹیل، محمد سمیع اور محمد سراج

      آر پی سنگھ کی پلیئنگ الیون

      سابق ہندوستانی تیز گیند باز آر پی سنگھ کی منتخب کردہ الیون بھی کافی مضبوط نظر آرہی ہے۔ آر پی کی ٹیم ہربھجن کی ٹیم سے بالکل مختلف نظر آتی ہے۔ سوریہ کمار یادو کو اس ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے اور اکشر پٹیل کی جگہ کلدیپ یادو کو شامل کیا گیا ہے ۔

      روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، آر اشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع اور محمد سراج

      دنیش کارتک کی پلیئنگ الیون

      دنیش کارتک نے جس پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا ہے، اس میں کے ایل راہل اور روہت شرما کو سلامی بلے باز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ شبھمن گل کا نام اس میں شامل نہیں ہے۔ کلدیپ یادو کی جگہ ڈی کے نے اکشر پٹیل کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: 'اسمتھ کو ایسے ہی ٹریک پسند ہیں...' آسٹریلیا نے پھر کھیلا مائنڈ گیم، الجھن میں روہت شرما!


      یہ بھی پڑھئے: ریشبھ پنت بستر پر، سابق کپتان نے اہم کھلاڑی بتایا اور پھر کہا : میں انہیں تھپڑ ماروں گا



      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، آر اشون، اکشر پٹیل، محمد سمیع اور محمد سراج
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: