ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بمرا نے پھینکی سب سے تیز گیند ، رفتار سن کر کھڑے ہوجائیں گے آپ کے کان
بمبرا پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔
جسپریت بمبرا جب ہندوستان میں گیند بازی کرتے ہیں ، تب بھی ان کی رفتار 142-143 کلو میٹر فی گھنٹہ کے آس پاس رہتی ہے ، لیکن آسٹریلیا جاتے ہی ان کی رفتار مزید بڑھ گئی ہے ۔
جسپریت بمرا جب ہندوستان میں گیند بازی کرتے ہیں ، تب بھی ان کی رفتار 142-143 کلو میٹر فی گھنٹہ کے آس پاس رہتی ہے ، لیکن آسٹریلیا جاتے ہی ان کی رفتار مزید بڑھ گئی ہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انہوں نے ویسے تو اوسطا 142 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار میں گیند بازی کی ، لیکن اس دوران انہوں نے کئی مرتبہ 145 سے بھی زیادہ کی رفتار میں گیندیں ڈالیں۔ اس دوران انہوں نے ایک گیند تو 153.25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈال دی ، جو کہ اس میچ کی سب سے تیز گیند ہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اتنی تیز گیند تو کوئی آسٹریلیائی گیند باز بھی نہیں پھینک پایا ۔ بمرا نے یہ گیند 8 ویں اوور میں مارکس ہیرس کے خلاف پھینکی ۔
خبر لکھے جانے تک آسٹریلیا نے چھ وکٹ کے نقصان پر 150رن بنالئے تھے ۔ ان کے دو بلے باز پیٹ کمنس اور ہیڈ کریز پر موجود ہیں ۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کو 250 رن پر سمیٹنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم بلے بازی کرنے اتری ، لیکن ان کی شروعات امید کے مطابق نہیں رہی۔ ایشانت شرنا نے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر ان کے سلامی بلے باز ارون فنچ کو بولڈ کردیا ۔
آر اشون شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے اب تک تین وکٹ حاصل کرلئے ہیں جبکہ ایک وکٹ جسپریت بمبرا اور دو وکٹ ایشانت شرما کے کھاتے میں گئے ہیں۔ محمد سمیع کو اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔