ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی نے لگائی 25ویں سنچری، ساتھ ہی بنا ڈالے 6 ریکارڈ

ہندوستان اور آسٹریلیا کے بیچ کھیلے جا رہے پرتھ ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے 25ویں سنچری لگا دی۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی نے لگائی 25ویں سنچری، ساتھ ہی بنا ڈالے 6 ریکارڈ
ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی

ہندوستان اور آسٹریلیا کے بیچ کھیلے جا رہے پرتھ ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے 25ویں سنچری لگا دی۔ ان کی سنچری کی مدد سے ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو زبردست جواب دیا ہے۔ کوہلی اس سیریز کے پہلے میچ میں کامیاب نہیں ہوئے تھے اورسستے میں آوٹ ہوگئے تھے لیکن پرتھ آتے ہی انہوں نے بہترین مظاہرہ کیا۔


یہ سنچری اسلئے بھی خاص ہے کیوں کہ کوہلی نے اپنا کرشمہ دکھاتے ہوئے اس سنچری کے ساتھ کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔ کوہلی کی یہ 25ویں سنچری ہے وہ سب سے تیز 25 ٹسٹ لگانے کے معاملہ میں ہندوستان میں پہلے درجہ پر تو پوری دنیا میں دوسرے درجہ پر پہنچ گئے ہیں۔ کوہلی نے 127 اننگس میں 25 ٹسٹ سنچری لگائی ہیں۔ وہیں ڈان بریڈ مین نے 68 اننگس میں، سچن تیندولکر نے 130 اننگس میں اور میتھیو ہیڈن نے 139 اننگس میں اس مقام کو چھوا تھا۔


وراٹ کوہلی کا آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ میں یہ ساتویں سنچری ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی جانب سے تیندولکر نے سب سے زیادہ 11، سنیل گواسکر نے 8 اور اب کوہلی نے 7 سنچری لگائی ہیں۔


گزشتہ 70 سالوں میں صرف دو مہمان ٹیموں کے بلےبازوں نے سرزمین آسٹریلیا میں 6 سنچری لگائی ہیں۔ کوہلی نے 2018 میں 5 ٹسٹ سنچری لگائی ہیں جن میں سے چار سنچرین، ایزبسٹن، ٹرینٹ بریج اور پرتھ میں آئے ہیں۔ کوہلی ایک کیلنڈر ایئر میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں سنچری لگانے والے پہلے ایشیائی بلےباز بن گئے ہیں۔ پرتھ میں سنچری لگانے والے آخری دو ہندوستانی میں سنچ تیندولکر 1992 اور وراٹ کوہلی 2018 ہیں۔

کوہلی کے نام سال 2018 میں 11 بین الاقوامی سنچری ہو گئی ہیں۔ ایک سال میں سب سے زیادہ 12 سنچری لگانے کا ریکارڈ سنچ ریندولکر کے نام ہے جو انہوں نے 1998 میں بنایا تھا۔ کوہلی نے 2018 میں بھی 11 سنچری لگائی تھی۔ اس طرح انہوں نے 2 سال میں 22 سنچری لگائی ہیں۔
First published: Dec 16, 2018 01:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading