ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کے دورہ سے پہلے آسٹریلیائی ٹیم میں بڑی تبدیلی ، اس طوفانی بلے باز کو ملی جگہ

ڈی آرسی شارٹ کو جنوری میں ہونے والے ہندستان کے مختصر ون ڈے دورے کے لیے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم میں زخمی سین ایبوٹ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 30, 2019 09:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان کے دورہ سے پہلے آسٹریلیائی ٹیم میں بڑی تبدیلی ، اس طوفانی بلے باز کو ملی جگہ
آسٹریلیائی ٹیم کی فائل فوٹو ۔

ڈی آرسی شارٹ کو جنوری میں ہونے والے ہندستان کے مختصر ون ڈے دورے کے لیے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم میں زخمی سین ایبوٹ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اس کی اطلاع دی ہے۔ ایبوٹ کو اتوار کو سڈنی سكسرس کی جانب سے سڈنی تھنڈرس کے خلاف سڈنی ڈربی میں کھیلنے کے دوران چوٹ لگ گئی تھی ۔ انہوں نے اس میچ میں 28 رن پر دو وکٹ نکالے تھے ، بعد میں ان کی ٹیم فاتح بنی تھی ۔


سی اے کی جانب سے ٹریور ہوس نے جاری بیان میں کہا کہ سین ایبوٹ کیلئے یہ کافی المناک لمحہ ہے ، جو آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے محدود اوور فارمیٹ کا اہم حصہ تھے۔ شارٹ کو ہم نے ٹیم میں شامل کیا ہے ، جو ایک اور آل راؤنڈ اسپن متبادل ہیں ، جن کے ساتھ ایشٹن ایگر اور دنیا کے چار بہترین فاسٹ بولر کھیلیں گے ، جس میں ایڈم زمپا بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ کی کہیں بھی بلے بازی کرنے کی صلاحیت اور ریکارڈ بہترین ، ہے جو ٹیم کے لئے کام آئے گا ۔ اسٹریليا کی جانب سے سال 2014 میں واحد ون ڈے کھیلنے والے ایبوٹ کے تین سے چار ہفتے تک میدان سے دور رہنے کا امکان ہے ۔




بگ بیش لیگ کی تین اننگز میں شارٹ نے ہوبارٹ ہركینس کی طرف سے دو نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ انہوں نے 127.65 کے اسٹرائک ریٹ سے 120 رن بنائے ییں ۔ انہوں نے 2018 میں چار ون ڈے کھیلے تھے ۔ آخری مرتبہ انہوں نے نومبر 2018 میں کھیلا تھا ۔ ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 14 جنوری کو ممبئی ، 17 جنوری کو راجکوٹ میں دوسرا میچ اور 19 جنوری کو بنگلورو میں تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔
First published: Dec 30, 2019 09:22 PM IST