اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سابق کوچ روی شاستری نے بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی کو لے کر پیشین گوئی کرکے بڑھائی ٹینشن، جانئے کیا کہا

    سابق کوچ روی شاستری نے بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی کو لے کر پیشین گوئی کرکے بڑھائی ٹینشن، جانئے کیا کہا ۔ تصویر : AP

    سابق کوچ روی شاستری نے بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی کو لے کر پیشین گوئی کرکے بڑھائی ٹینشن، جانئے کیا کہا ۔ تصویر : AP

    India vs Australia : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی کے بارے میں کافی بحث ہورہی ہے۔ 9 فروری یعنی جمعرات کو دونوں ٹیمیں ناگپور میں پہلے ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی کے بارے میں کافی بحث ہورہی ہے۔ 9 فروری یعنی جمعرات کو دونوں ٹیمیں ناگپور میں پہلے ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 4 میچوں کی سیریز کے نتیجے پر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں مرکوز ہیں۔ اس دھماکہ خیز سیریز کے آغاز سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے سابق کوچ روی شاستری نے اس کے نتیجہ کی پیشین گوئی کر دی ہے۔

      اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ جہاں تک اس سیریز کے نتیجے کا تعلق ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم یہاں جیت حاصل کرنے کے پورے اعتماد کے ساتھ اترے گی۔ ٹیم انڈیا کو کم از کم دو میچوں کے فرق سے سیریز جیتنی چاہئے۔ آپ گھر پر کھیل رہے ہیں، آپ کے پاس اس کے لئے گیند باز موجود ہیں۔ آپ کی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک بلے باز ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ آپ کو پہلے ہی میچ سے ہی آسٹریلیا پر دباؤ بناکر رکھنا چاہئے۔

      ہندوستانی ٹیم نے روی شاستری کی کوچنگ میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں دو بار شکست دی تھی۔ 2018-19 کے دورے پر تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیم نے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد واپس لوٹے کوہلی کی جگہ ٹیم انڈیا کی کمان سنبھال رہے اجنکیا رہانے نے ٹیم کو 2020-21 میں جیت دلائی تھی۔

      ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے ٹیم انڈیا؟

      بتادیں کہ اگر ہندوستانی ٹیم کو ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جگہ بنانا ہے تو اسے 4 میچوں کی سیریز میں کم از کم 3 میچز جیتنے ہوں گے۔ سیریز میں تین جیت کا مطلب ہے کہ ہندوستانی ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی۔ انہیں دیگر ٹیموں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ روی شاستری کے مطابق اگر ہندوستان 2 میچ جیت جاتا ہے تو سب کچھ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کارکردگی پر منحصر ہوگا۔

      یہ بھی پڑھئے: 'ہمارے یہاں عمران جیسے بہت ہیں....' ایسا کہنے والے پاکستانی گیندباز کو عرفان پٹھان کا جواب


      یہ بھی پڑھئے: 26 جنوری کے دن کی شادی، ہنی میون چھوڑ یہ کرکٹر آسٹریلیا کو دھول چٹانے پہنچا ناگپور



      آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کیلئے ہندوستانی اسکواڈ

      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، شریس ایئر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آر اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع ، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ، سوریہ کمار یادو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: