کوٹلہ میں ٹیم انڈیا کا ہے راج.... ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کو کب اور کہاں دیکھیں لائیو؟

کوٹلہ میں ٹیم انڈیا کا ہے راج.... ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کو کب اور کہاں دیکھیں لائیو؟ (Indian Cricket team instagram)

کوٹلہ میں ٹیم انڈیا کا ہے راج.... ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کو کب اور کہاں دیکھیں لائیو؟ (Indian Cricket team instagram)

India vs Australia : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ (17 فروری) سے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلی جا رہی 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ (17 فروری) سے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلی جا رہی 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ چتیشور پجارا کا یہ 100 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ پجارا اس ٹیسٹ کو یادگار بنانا چاہیں گے۔ کوٹلہ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کا ریکارڈ شاندار ہے۔ ٹیم انڈیا 63 سالوں سے یہاں کنگارو کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری ہے۔

    آسٹریلیا نے آخری مرتبہ اس اسٹیڈیم میں سال 1959 میں ہندوستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے ٹیم انڈیا یہاں کنگارو کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے یہاں 7 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں سے ٹیم انڈیا 3 جیتی ہے ۔ جبکہ 3 میچ ڈرا ہوئے ہیں ۔

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ٹیسٹ سیریز بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔  اگر ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے 4 میں سے 3 میچ جیت لیتی ہے تو وہ براہ راست ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 فروری سے کھیلا جائے گا۔

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کہاں کھیلا جائے گا؟

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بدھ (17 فروری) سے صبح 9:30 بجے کھیلا جائے گا۔ ٹاس آدھا گھنٹہ پہلے یعنی صبح 9 بجے ہوگا۔

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ کہاں دیکھا جائے؟

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ اسٹار اسپورٹس پر دیکھ سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: دراوڑ کا اعلان، جیت کے بعد بھی پلیئنگ ایلیون میں ہوگی تبدیلی، نمبر ون بلے باز ہوگا باہر!


    یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا کیلئے برا خواب ہے دہلی کا اسٹیڈیم! کیا ہندوستان کی 'وجے رتھ 'پر لگ پائے گی بریک!



    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی لائیو اسٹریمنگ کہاں دیکھیں؟

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی لائیو اسٹریمنگ Disney + Hotstar پر دیکھ سکتے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: