ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs AUS: پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے ساتھ ہی ہندوستان نے بنایا ایک اور بڑا ریکارڈ

ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں چھ وکٹوں سے جیت درج کرکے تین میچوں کی سیریز پر قبضہ کرلیا ہے ۔

  • Share this:
IND vs AUS: پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے ساتھ ہی ہندوستان نے بنایا ایک اور بڑا ریکارڈ
IND vs AUS: پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے ساتھ ہی ہندوستان نے بنایا ایک اور بڑا ریکارڈ ۔ تصویر : اے پی ۔

وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا ۔ اسی کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز پر بھی قبضہ جمالیا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 194 رن بنائے اور جیت کیلئے 195 رنوں کا ہدف دیا ، جس کو ہندوستان نے آسانی سے حاصل کرلیا ۔ انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں آسٹریلیائی سرزمین پر ہندوستان نے اب تک کا دوسرا بڑا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا ۔ 2016 میں سڈنی میں ہندوستان نے 198 رنوں کا ہدف حاصل کیا تھا ۔


وہیں اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پاکستان کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ ہندوستان کی یہ لگاتار دسویں ٹی ٹوینٹی جیت تھی ۔ اسی کے ساتھ پاکستان کے مسلسل نو ٹوینٹی میچ جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ پاکستان نے 2018 میں مسلسل نو انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ جیت کر ریکارڈ بنایا تھا ۔ جولائی 2018 سے نومبر 2018 تک پاکستان نے ہرارے میں سہ رخی سیریز میں زمبابوے اور پھر دو مرتبہ آسٹریلیا کو ہرایا ۔ اس کے بعد یو اے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو تین تین مرتبہ ہرایا ۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم نے جمعہ کو کینبرا میں بازی مارکر مسلسل نو انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ جیتنے کے پاکستان کے ریکارڈ کی برابری کرلی تھی ۔


ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پاکستان کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ (PIC: BCCI/Twitter)
ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پاکستان کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ (PIC: BCCI/Twitter)


گزشتہ 12 مہینوں میں ٹیم انڈیا کو ابھی تک ایک بھی انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے ۔ دسمبر 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ممبئی میں ملی جیت سے ٹیم انڈیا کے اس سفر کی شروعات ہوئی تھی ۔ 2020 میں ہندوستان نے گھر میں سری لنکا کے خلاف پہلی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی تھی ۔

حالانکہ مسلسل سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ جیتنے کا ریکارڈ افغانستان کے نام ہے ۔ اس نے 2018 سے 2019 تک 12 میچ جیتے ۔ 2016 سے 2017 کے درمیان گیارہ جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر بھی اسی ٹیم کا قبضہ ہے ۔ اگر ٹیم انڈیا آسٹریلیا کو کلین سویپ کردیتی ہے ، تو افغانستان کے گیارہ میچوں کے ریکارڈ کی برابری کرلے گی ۔ وہیں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھی دوسرے مقام پر آجائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 06, 2020 07:10 PM IST