اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Ind vs Aus: کون ہوگا بارڈر گواسکر ٹرافی کا چیمپئن؟ مہیلا جے وردھنے نے کردی یہ بڑی پیشین گوئی

    Ind vs Aus: کون ہوگا بارڈر گواسکر ٹرافی کا چیمپئن؟ مہیلا جے وردھنے نے کردی یہ بڑی پشین گوئی ۔ (PIC: AP)

    Ind vs Aus: کون ہوگا بارڈر گواسکر ٹرافی کا چیمپئن؟ مہیلا جے وردھنے نے کردی یہ بڑی پشین گوئی ۔ (PIC: AP)

    India vs Australia : سیریز کے آغاز سے قبل سری لنکا کے سابق لیجنڈ مہیلا جے وردھنے نے اس سیریز کے فاتح کی پیشین گوئی کر دی ہے۔ جے وردھنے کی یہ پیشین گوئی ہندوستانی فینس کو ناراض کر دینے والی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 9 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا ٹیسٹ ناگپور میں کھیلا جائے گا، جس کے لئے دونوں ٹیمیں تیار ہیں۔ سیریز کے آغاز سے قبل سری لنکا کے سابق لیجنڈ مہیلا جے وردھنے نے اس سیریز کے فاتح کی پیشین گوئی کر دی ہے۔ جے وردھنے کی یہ پیشین گوئی ہندوستانی فینس کو ناراض کر دینے والی ہے ۔

      مہیلا جے وردھنے نے آئی سی سی ریویو کے ایک ایپی سوڈ میں کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمیشہ سے ایک بہترین سیریز رہی ہے۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ آسٹریلیائی بلے باز ہندوستانی پچ سے کیسے نمٹتے ہیں۔ ان کے پاس اچھی گیندبازی یونٹ ہے۔ یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ ہندوستانی بلے باز ان کی گیند بازی سے کیسے نمٹتے ہیں۔ اس کی پیشین گوئی کرنا قدرے مشکل ہے، لیکن میرے خیال میں آسٹریلیا اس سیریز میں آگے ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آسٹریلیا یہ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلے' ۔

      بتادیں کہ آسٹریلیائی ٹیم آخری مرتبہ یہ ٹرافی سال 2004 میں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے وہ بارڈر گواسکر ٹرافی نہیں جیت پائے ہیں۔ یہ ٹرافی اب تک 15 مرتبہ منعقد کی جا چکی ہے۔ جس میں ہندوستان میں 8 مرتبہ اور آسٹریلیا میں 7 مرتبہ اس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اس دوران ہندوستان نے 9 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

      ان اعداد و شمار کے باوجود مہیلا جے وردھنے کی پیشین گوئی قدرے حیران کن ہے۔ جے وردھنے سری لنکا کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک تھے۔ اب وہ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: روی شاستری نے بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی کو لے کر پیشین گوئی کرکے بڑھائی ٹینشن، جانئے کیا کہا


      یہ بھی پڑھئے: 'ہمارے یہاں عمران جیسے بہت ہیں....' ایسا کہنے والے پاکستانی گیندباز کو عرفان پٹھان کا جواب



      آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کیلئے ہندوستانی اسکواڈ

      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، شریس ایئر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آر اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع ، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ، سوریہ کمار یادو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: