உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ind vs Aus: آخر کیوں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پھٹے جوتے میں گیندبازی کرتے نظر آئے محمد شمی؟

    آخر کیوں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پھٹے جوتے میں گیندبازی کرتے نظر آئے محمد شمی؟ فوٹو شمی کے انسٹاگرام سے

    آخر کیوں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پھٹے جوتے میں گیندبازی کرتے نظر آئے محمد شمی؟ فوٹو شمی کے انسٹاگرام سے

    دراصل، شمی پھٹے جوتے میں گیندبازی کرتے نظر آئے۔ ان کے بائیں پیر کے جوتے میں آگے کی طرف بڑا سا سوراخ نظر آیا۔ دراصل، اس سوراخ کے پیچھے بھی ایک بڑی وجہ ہے جس پر اس وقت کمنٹری کر رہے شین وارن نے سب کا دھیان کھینچا۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ ہندستانی گیندباز میزبان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے گیندبازوں نے میزبان کی پہلی اننگز کو محض 191 رن پر ہی سمیٹ دیا۔ پہلی اننگز میں آر اشون، امیش یادو، جسپریت بمراہ اور محمد شمی (mohammed shami) نے شاندار مظاہرہ کیا۔ جہاں اشون نے چار وکٹ لئے وہیں، امیش یادو کو تین اور بمراہ کو 2 کامیابی ملی۔ حالانکہ پہلی اننگز میں شمی خالی ہاتھ رہے، مگر انہوں نے سب سے کفایتی گیندبازی کی۔ شمی نے 2.40 کی اوسط سے 17 اوور میں محض 41 رن ہی دئیے۔ شمی نے اس دوران 4 میڈن اوور پھینکے۔ ہندستانی تیز گیندباز شمی پوری طرح سے آسٹریلیا پر حاوی رہے۔ اس دوران جتنی چرچا ان کی خطرناک گیندبازی کی ہوئی، اس سے کہیں زیادہ چرچا ان کے پھٹے جوتے کی ہوئی۔

      دراصل، شمی (mohammed shami) پھٹے جوتے میں گیندبازی کرتے نظر آئے۔ ان کے بائیں پیر کے جوتے میں آگے کی طرف بڑا سا سوراخ نظر آیا۔ دراصل، اس سوراخ کے پیچھے بھی ایک بڑی وجہ ہے جس پر اس وقت کمنٹری کر رہے شین وارن نے سب کا دھیان کھینچا۔


      وارن نے بتایا کہ شمی (mohammed shami) کا ایکشن ہائی آرم ہے۔ ایسے میں گیند کو ریلیز کرتے وقت لینڈنگ کے وقت بائیں پیر پر انگوٹھا جوتے کے اندر آگے والے حصے سے ٹکراتا ہے۔ وارن نے کہا کہ آگے والے حصے کے ٹکرانے سے ہو سکتا ہے شمی کو پریشانی ہو رہی ہو اور اس سے بچنے کے لئے انہوں نے ایسا کیا ہو گا۔ شمی کی پھٹے جوتے والی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
       حالانکہ وارن نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جب شمی (mohammed shami) آسٹریلیا کے خلاف بلےبازی کرنے اتریں تو صحیح جوتے پہن کر میدان میں اتریں۔ کیونکہ آسٹریلیائی تیز گیندباز یارکر زیادہ ڈالتے ہیں اور اس طرح کے پھٹے ہوئے جوتے سے وہ زخمی ہو سکتے ہیں۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: